اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَيَقُوْلُوْنَۙ
سن لو! وہ لوگ یقیناً اپنی بہتان تراشی سے (یہ) بات کرتے ہیں،
وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمْ لَـكٰذِبُوْنَ
کہ اﷲ نے اولاد جنی، اور بیشک یہ لوگ جھوٹے ہیں،
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِيْنَۗ
کیا اس نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیوں کو پسند فرمایا ہے (کفّارِ مکّہ کی ذہنیت کی زبان میں انہی کے عقیدے کا ردّ کیا جا رہا ہے)،
مَا لَـكُمْۗ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ
تمہیں کیا ہوا ہے؟ تم کیسا انصاف کرتے ہو؟،
اَمْ لَـكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِيْنٌۙ
کیا تمہارے پاس (اپنے فکر و نظریہ پر) کوئی واضح دلیل ہے،
فَأْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ
تم اپنی کتاب پیش کرو اگر تم سچے ہو،
وَجَعَلُوْا بَيْنَهٗ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۗ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ
اور انہوں نے (تو) اﷲ اور جِنّات کے درمیان (بھی) نسبی رشتہ مقرر کر رکھا ہے، حالانکہ جنّات کو معلوم ہے کہ وہ (بھی اﷲ کے حضور) یقیناً پیش کیے جائیں گے،
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوْنَۙ
اﷲ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں،
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ
مگر اﷲ کے چُنیدہ و برگزیدہ بندے (اِن باتوں سے مستثنٰی ہیں)،