Skip to main content

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ

إِنَّهُۥ
بیشک وہ
مِنْ
میں سے تھا
عِبَادِنَا
ہمارے بندوں
ٱلْمُؤْمِنِينَ
مومن

بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے،

تفسير

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَ

ثُمَّ
پھر
أَغْرَقْنَا
غرق کیا ہم نے
ٱلْءَاخَرِينَ
دوسروں کو

پھر ہم نے دوسروں کو غرق کردیا،

تفسير

وَاِنَّ مِنْ شِيْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِيْمَۘ

وَإِنَّ
اور بیشک
مِن
میں سے
شِيعَتِهِۦ
اس کے گروہ
لَإِبْرَٰهِيمَ
البتہ ابراہیم تھے

بے شک اُن کے گروہ میں سے ابراہیم (علیہ السلام) (بھی) تھے،

تفسير

اِذْ جَاۤءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍ

إِذْ
جب وہ
جَآءَ
آئے
رَبَّهُۥ
اپنے رب کے پاس
بِقَلْبٍ
دل کے ساتھ
سَلِيمٍ
سلامت

جب وہ اپنے رب کی بارگاہ میں قلبِ سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے،

تفسير

اِذْ قَالَ لِاَبِيْهِ وَقَوْمِهٖ مَاذَا تَعْبُدُوْنَۚ

إِذْ
جب
قَالَ
کہا اس نے
لِأَبِيهِ
اپنے باپ سے
وَقَوْمِهِۦ
اور اپنی قوم سے
مَاذَا
کس کی
تَعْبُدُونَ
تم عبادت کرتے ہو

جبکہ انہوں نے اپنے باپ (جو حقیقت میں چچا تھا، آپ بوجہ پرورش اسے باپ کہتے تھے) اور اپنی قوم سے کہا: تم کن چیزوں کی پرستش کرتے ہو؟،

تفسير

اَٮِٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِيْدُوْنَۗ

أَئِفْكًا
کیا گھڑے ہوئے
ءَالِهَةً
معبودوں کو
دُونَ
سوا
ٱللَّهِ
اللہ کے
تُرِيدُونَ
تم چاہتے ہو

کیا تم بہتان باندھ کر اﷲ کے سوا (جھوٹے) معبودوں کا ارادہ کرتے ہو؟،

تفسير

فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ

فَمَا
تو کیا
ظَنُّكُم
گمان تمہارا
بِرَبِّ
کے ساتھ رب
ٱلْعَٰلَمِينَ
العالمین

بھلا تمام جہانوں کے رب کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟،

تفسير

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى النُّجُوْمِۙ

فَنَظَرَ
تو اس نے دیکھا
نَظْرَةً
ایک بار دیکھنا
فِى
طرف
ٱلنُّجُومِ
ستاروں کی

پھر (ابراہیم علیہ السلام نے اُنہیں وہم میں ڈالنے کے لئے) ایک نظر ستاروں کی طرف کی،

تفسير

فَقَالَ اِنِّىْ سَقِيْمٌ

فَقَالَ
تو کہا
إِنِّى
بیشک میں
سَقِيمٌ
بیمار ہوں

اور کہا: میری طبیعت مُضمحِل ہے (تمہارے ساتھ میلے پر نہیں جاسکتا)،

تفسير

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِيْنَ

فَتَوَلَّوْا۟
تو وہ چلے گئے
عَنْهُ
اس سے
مُدْبِرِينَ
پیٹھ پھیرتے ہوئے

سو وہ اُن سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے،

تفسير