Skip to main content
إِذِ
جب
ٱلْأَغْلَٰلُ
طوق ہوں گے
فِىٓ
میں
أَعْنَٰقِهِمْ
ان کی گردنوں (میں)
وَٱلسَّلَٰسِلُ
اور زنجیریں
يُسْحَبُونَ
وہ گھسیٹے جائیں گے

جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے، اور زنجیریں، جن سے پکڑ کر

تفسير
فِى
میں
ٱلْحَمِيمِ
کھولتے پانی (میں)
ثُمَّ
پھر
فِى
میں
ٱلنَّارِ
آگ (میں)
يُسْجَرُونَ
وہ جھونکے جائیں گے

وہ کھولتے ہوئے پانی کی طرف کھینچے جائیں گے اور پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دیے جائیں گے

تفسير
ثُمَّ
پھر
قِيلَ
کہا جائے گا
لَهُمْ
ان کو
أَيْنَ
کہاں ہیں
مَا
جن کو
كُنتُمْ
تھے تم
تُشْرِكُونَ
تم شریک ٹھہراتے

پھر اُن سے پوچھا جائے گا کہ اب کہاں ہیں اللہ کے سوا وہ دوسرے خدا جن کو تم شریک کرتے تھے؟

تفسير
مِن
سے
دُونِ
سوا
ٱللَّهِۖ
اللہ کے
قَالُوا۟
وہ کہیں گے
ضَلُّوا۟
گم ہوگئے
عَنَّا
ہم سے
بَل
بلکہ
لَّمْ
نہ
نَكُن
تھے ہم
نَّدْعُوا۟
ہم پکارا کرتے
مِن
سے
قَبْلُ
اس سے پہلے
شَيْـًٔاۚ
کچھ بھی
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
يُضِلُّ
بھٹکاتا ہے
ٱللَّهُ
اللہ
ٱلْكَٰفِرِينَ
کافروں کو

وہ جواب دیں گے "کھوئے گئے وہ ہم سے، بلکہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو نہ پکارتے تھے" اِس طرح اللہ کافروں کا گمراہ ہونا متحقق کر دے گا

تفسير
ذَٰلِكُم
یہ بات
بِمَا
بوجہ اس کے
كُنتُمْ
جو تھے تم
تَفْرَحُونَ
تم خوش ہوتے
فِى
میں
ٱلْأَرْضِ
زمین (میں)
بِغَيْرِ
بغیر
ٱلْحَقِّ
حق کے۔ (نا)حق
وَبِمَا
اور بوجہ اس کے جو
كُنتُمْ
تھے تم
تَمْرَحُونَ
اتراتے تم

اُن سے کہا جائے گا "یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم زمین میں غیر حق پر مگن تھے اور پھر اُس پر اتراتے تھے

تفسير
ٱدْخُلُوٓا۟
داخل ہوجاؤ
أَبْوَٰبَ
دروازوں میں
جَهَنَّمَ
جہنم کے
خَٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے
فِيهَاۖ
اس میں
فَبِئْسَ
تو کتنا برا ہے
مَثْوَى
ٹھکانہ
ٱلْمُتَكَبِّرِينَ
تکبر کرنے والوں کا

اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ تم کو وہیں رہنا ہے، بہت ہی برا ٹھکانا ہے متکبرین کا"

تفسير
فَٱصْبِرْ
پس صبر کیجیے
إِنَّ
بیشک
وَعْدَ
وعدہ
ٱللَّهِ
اللہ کا
حَقٌّۚ
سچا ہے
فَإِمَّا
پھر اگر
نُرِيَنَّكَ
ہم دکھائیں آپ کو
بَعْضَ
بعض
ٱلَّذِى
وہ چیز
نَعِدُهُمْ
ہم ڈرا رہے ہیں ان کو جس سے
أَوْ
یا
نَتَوَفَّيَنَّكَ
ہم فوت کردیں آپ کو
فَإِلَيْنَا
تو ہماری طرف ہی
يُرْجَعُونَ
وہ سب لوٹائے جائیں گے

پس اے نبیؐ، صبر کرو، اللہ کا وعدہ برحق ہے اب خواہ ہم تمہارے سامنے ہی اِن کو اُن برے نتائج کا کوئی حصہ دکھا دیں جن سے ہم اِنہیں ڈرا رہے ہیں، یا (اُس سے پہلے) تمہیں دنیا سے اٹھا لیں، پلٹ کر آنا تو اِنہیں ہماری ہی طرف ہے

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
أَرْسَلْنَا
بھیجے ہم نے
رُسُلًا
کئی رسول
مِّن
سے
قَبْلِكَ
آپ سے پہلے
مِنْهُم
ان میں سے بعض ایسے ہیں
مَّن
جن کو
قَصَصْنَا
بیان کیا ہم نے
عَلَيْكَ
آپ پر
وَمِنْهُم
اور ان میں سے بعض ایسے ہیں
مَّن
جن کو
لَّمْ
نہیں
نَقْصُصْ
ہم نے بیان کیا
عَلَيْكَۗ
آپ پر
وَمَا
اور نہ
كَانَ
تھا
لِرَسُولٍ
(اختیار) کسی رسول کے لیے
أَن
کہ
يَأْتِىَ
لے آتا
بِـَٔايَةٍ
کوئی نشانی
إِلَّا
مگر
بِإِذْنِ
ساتھ اذن سے
ٱللَّهِۚ
اللہ کے
فَإِذَا
پھر جب
جَآءَ
آگیا
أَمْرُ
حکم
ٱللَّهِ
اللہ کا
قُضِىَ
فیصلہ کردیا گیا
بِٱلْحَقِّ
ساتھ حق کے
وَخَسِرَ
اور خسارے میں پڑگئے
هُنَالِكَ
وہاں
ٱلْمُبْطِلُونَ
غلط کار

اے نبیؐ، تم سے پہلے ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں جن میں سے بعض کے حالات ہم نے تم کو بتائے ہیں اور بعض کے نہیں بتائے کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر خود کوئی نشانی لے آتا پھر جب اللہ کا حکم آگیا تو حق کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا اور اُس وقت غلط کار لوگ خسارے میں پڑ گئے

تفسير
ٱللَّهُ
اللہ
ٱلَّذِى
وہ ذات ہے
جَعَلَ
جس نے بنائے
لَكُمُ
تمہارے لیے
ٱلْأَنْعَٰمَ
مویشی
لِتَرْكَبُوا۟
تاکہ تم سواری کرو
مِنْهَا
ان میں سے (بعض پر)
وَمِنْهَا
اور ان میں سے
تَأْكُلُونَ
تم کھاتے ہو

اللہ ہی نے تمہارے لیے یہ مویشی جانور بنائے ہیں تاکہ ان میں سے کسی پر تم سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤ

تفسير
وَلَكُمْ
اور تمہارے لیے
فِيهَا
ان میں
مَنَٰفِعُ
کچھ فائدے ہیں
وَلِتَبْلُغُوا۟
اور تاکہ تم پہنچو
عَلَيْهَا
ان پر
حَاجَةً
حاجت کو
فِى
میں
صُدُورِكُمْ
جو تمہارے سینوں میں ہے۔ دلوں میں ہے
وَعَلَيْهَا
اور ان پر
وَعَلَى
اور پر
ٱلْفُلْكِ
کشتیوں (پر)
تُحْمَلُونَ
تم سوار کیے جاتے ہو

ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم اُن پر پہنچ سکو اُن پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو

تفسير