Skip to main content
وَٱلَّذِى
اور وہی ذات ہے
نَزَّلَ
جس نے نازل کیا
مِنَ
سے
ٱلسَّمَآءِ
آسمان
مَآءًۢ
پانی
بِقَدَرٍ
ساتھ اندازے کے
فَأَنشَرْنَا
پھر زندہ کیا ہم نے
بِهِۦ
ساتھ اس کے
بَلْدَةً
زمین کو
مَّيْتًاۚ
مردہ
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
تُخْرَجُونَ
تم نکالو جاؤ گے

جس نے ایک خاص مقدار میں آسمان سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جلا اٹھایا، اِسی طرح ایک روز تم زمین سے برآمد کیے جاؤ گے

تفسير
وَٱلَّذِى
اور وہ ذات
خَلَقَ
جس نے بنائے
ٱلْأَزْوَٰجَ
جوڑے
كُلَّهَا
سارے کے سارے اس کے
وَجَعَلَ
اور اس نے بنایا
لَكُم
تمہارے لیے
مِّنَ
سے
ٱلْفُلْكِ
کشتیوں میں (سے)
وَٱلْأَنْعَٰمِ
اور مویشیوں میں سے
مَا
جو
تَرْكَبُونَ
تم سواری کرتے ہو

وہی جس نے یہ تمام جوڑے پیدا کیے، اور جس نے تمہارے لیے کشتیوں اور جانوروں کو سواری بنایا تاکہ تم اُن کی پشت پر چڑھو

تفسير
لِتَسْتَوُۥا۟
تاکہ تم چڑھ بیٹھو
عَلَىٰ
پر
ظُهُورِهِۦ
ان کی پشتوں
ثُمَّ
پھر
تَذْكُرُوا۟
تم یاد کرو
نِعْمَةَ
نعمت کو
رَبِّكُمْ
اپنے رب کی
إِذَا
جب
ٱسْتَوَيْتُمْ
سوار ہو تم
عَلَيْهِ
اس پر
وَتَقُولُوا۟
اور تم کہو
سُبْحَٰنَ
پاک ہے
ٱلَّذِى
وہ ذات
سَخَّرَ
جس نے مسخر کیا
لَنَا
ہمارے لیے
هَٰذَا
اس کو
وَمَا
اور نہ
كُنَّا
تھے ہم
لَهُۥ
اس کے لیے
مُقْرِنِينَ
قابو میں لانے والے

اور جب اُن پر بیٹھو تو اپنے رب کا احسان یاد کرو اور کہو کہ "پاک ہے وہ جس نے ہمارے لیے اِن چیزوں کو مسخر کر دیا ورنہ ہم انہیں قابو میں لانے کی طاقت نہ رکھتے تھے

تفسير
وَإِنَّآ
اور بیشک ہم
إِلَىٰ
طرف
رَبِّنَا
اپنے رب کی
لَمُنقَلِبُونَ
البتہ پلٹنے والے ہیں

اور ایک روز ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے"

تفسير
وَجَعَلُوا۟
اور انہوں نے بنادیا
لَهُۥ
اس کے لیے
مِنْ
میں سے
عِبَادِهِۦ
اس کے بندوں
جُزْءًاۚ
ایک جزو۔ حصہ
إِنَّ
بیشک
ٱلْإِنسَٰنَ
انسان
لَكَفُورٌ
البتہ ناشکرا ہے
مُّبِينٌ
کھلم کھلا

(یہ سب کچھ جانتے اور مانتے ہوئے بھی) اِن لوگوں نے اُس کے بندوں میں سے بعض کو اس کا جز بنا ڈالا، حقیقت یہ ہے کہ انسان کھلا احسان فراموش ہے

تفسير
أَمِ
یا
ٱتَّخَذَ
اس نے انتخاب کرلیں
مِمَّا
اس میں سے جو
يَخْلُقُ
وہ پیدا کرتا ہے
بَنَاتٍ
بیٹیاں
وَأَصْفَىٰكُم
اور چن لیا تم کو
بِٱلْبَنِينَ
ساتھ بیٹوں کے

کیا اللہ نے اپنی مخلوق میں سے اپنے لیے بیٹیاں انتخاب کیں اور تمہیں بیٹوں سے نوازا؟

تفسير
وَإِذَا
حالانکہ جب
بُشِّرَ
خوش خبری دی جاتی ہے
أَحَدُهُم
ان میں سے کسی ایک کو
بِمَا
ساتھ اس کے جو
ضَرَبَ
اس نے بیان کیا
لِلرَّحْمَٰنِ
رحمن کے لیے
مَثَلًا
مثال
ظَلَّ
ہوجاتا ہے
وَجْهُهُۥ
اس کا چہرا
مُسْوَدًّا
سیاہ
وَهُوَ
اور وہ
كَظِيمٌ
غم کے گھونٹ پینے والا ہوتا

اور حال یہ ہے کہ جس اولاد کو یہ لوگ اُس خدائے رحمان کی طرف منسوب کرتے ہیں اُس کی ولادت کا مژدہ جب خود اِن میں سے کسی کو دیا جاتا ہے تو اُس کے منہ پر سیاہی چھا جاتی ہے اور وہ غم سے بھر جاتا ہے

تفسير
أَوَمَن
کیا بھلا جو
يُنَشَّؤُا۟
پالا جاتا ہے
فِى
میں
ٱلْحِلْيَةِ
زیورات (میں)
وَهُوَ
اور وہ
فِى
میں
ٱلْخِصَامِ
جھگڑے
غَيْرُ
غیر
مُبِينٍ
واضح ہو

کیا اللہ کے حصے میں وہ اولاد آئی جو زیوروں میں پالی جاتی ہے اور بحث و حجت میں اپنا مدعا پوری طرح واضح بھی نہیں کر سکتی؟

تفسير
وَجَعَلُوا۟
اور انہوں نے بنا لیے
ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ
فرشتوں کو
ٱلَّذِينَ
ان کو
هُمْ
وہ جو
عِبَٰدُ
بندے ہیں
ٱلرَّحْمَٰنِ
رحمن کے
إِنَٰثًاۚ
عورتیں۔ بیٹیاں
أَشَهِدُوا۟
کیا وہ گواہ تھے۔ کیا وہ حاضر تھے
خَلْقَهُمْۚ
ان کی ساخت۔ ان کی تخلیق کے وقت
سَتُكْتَبُ
ضرور لکھی جائے گی
شَهَٰدَتُهُمْ
ان کی گواہی
وَيُسْـَٔلُونَ
اور وہ پوچھے جائیں گے

انہوں نے فرشتوں کو، جو خدائے رحمان کے خاص بندے ہیں، عورتیں قرار دے لیا کیا اُن کے جسم کی ساخت اِنہوں نے دیکھی ہے؟ اِن کی گواہی لکھ لی جائے گی اور انہیں اس کی جوابدہی کرنی ہو گی

تفسير
وَقَالُوا۟
اور وہ کہتے ہیں
لَوْ
اگر
شَآءَ
چاہتا
ٱلرَّحْمَٰنُ
رحمن
مَا
نہ
عَبَدْنَٰهُمۗ
ہم عبادت کرتے ان کی
مَّا
نہیں
لَهُم
ان کے لیے
بِذَٰلِكَ
ساتھ اس کے
مِنْ
کوئی
عِلْمٍۖ
علم
إِنْ
نہیں
هُمْ
وہ
إِلَّا
مگر
يَخْرُصُونَ
اندازے لگا رہے ہیں

یہ کہتے ہیں "اگر خدائے رحمٰن چاہتا (کہ ہم اُن کی عبادت نہ کریں) تو ہم کبھی اُن کو نہ پوجتے" یہ اس معاملے کی حقیقت کو قطعی نہیں جانتے، محض تیر تکے لڑاتے ہیں

تفسير