فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَاۤءَ ذٰلِكَ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ
سو جو ان کے علاوہ طلب کرے تو وہی لوگ حد سے گزرنے والے ہیں،
وَالَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۖ
اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی نگہداشت کرتے ہیں،
وَالَّذِيْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَاۤٮِٕمُوْنَۖ
اور وہ لوگ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں،
وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُوْنَۗ
اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں،
اُولٰۤٮِٕكَ فِىْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَۗ
یہی لوگ ہیں جو جنتوں میں معزّز و مکرّم ہوں گے،
فَمَالِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِيْنَۙ
تو کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ کی طرف دوڑے چلے آرہے ہیں،
عَنِ الْيَمِيْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيْنَ
دائیں جانب سے (بھی) اور بائیں جانب سے (بھی) گروہ در گروہ،
اَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِىءٍ مِّنْهُمْ اَنْ يُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيْمٍۙ
کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ (بغیر ایمان و عمل کے) نعمتوں والی جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟،
كَلَّا ۗ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا يَعْلَمُوْنَ
ہرگز نہیں، بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ (بھی) جانتے ہیں،
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَالْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ
سو میں مشارق اور مغارب کے رب کی قَسم کھاتا ہوں کہ بے شک ہم پوری قدرت رکھتے ہیں،