Skip to main content
فَخَرَجَ
تو نکلو
عَلَىٰ
پر
قَوْمِهِۦ
اپنی قوم
مِنَ
سے
ٱلْمِحْرَابِ
محراب (سے)
فَأَوْحَىٰٓ
تو اشارہ کیا
إِلَيْهِمْ
ان کی طرف
أَن
کہ
سَبِّحُوا۟
تسبیح کرو
بُكْرَةً
صبح
وَعَشِيًّا
اور شام

چنانچہ وہ محراب سے نکل کر اپنی قوم کے سامنے آیا اور اس نے اشارے سے ان کو ہدایت کی کہ صبح و شام تسبیح کرو

تفسير
يَٰيَحْيَىٰ
اے یحییٰ
خُذِ
لے لو
ٱلْكِتَٰبَ
کتاب
بِقُوَّةٍۖ
مضبوطی کے ساتھ
وَءَاتَيْنَٰهُ
اور دی تھی ہم نے اس کو
ٱلْحُكْمَ
حکم۔ دانائی۔ قوت فیصلہ
صَبِيًّا
بچپن میں ہی

"اے یحییٰؑ! کتاب الٰہی کو مضبوط تھام لے" ہم نے اُسے بچپن ہی میں "حکم" سے نوازا

تفسير
وَحَنَانًا
اور نرم دلی
مِّن
سے
لَّدُنَّا
اپنے پاس سے
وَزَكَوٰةًۖ
اور پاکیزگی
وَكَانَ
اور تھا وہ
تَقِيًّا
پرہیزگار

اور اپنی طرف سے اس کو نرم دلی اور پاکیزگی عطا کی اور وہ بڑا پرہیزگار

تفسير
وَبَرًّۢا
اور نیکوکار
بِوَٰلِدَيْهِ
اپنے والدین کے ساتھ
وَلَمْ
اور نہ
يَكُن
تھا
جَبَّارًا
متکبر
عَصِيًّا
نافرمان

اور اپنے والدین کا حق شناس تھا وہ جبّار نہ تھا اور نہ نافرمان

تفسير
وَسَلَٰمٌ
اور سلام
عَلَيْهِ
اس پر
يَوْمَ
جس دن
وُلِدَ
وہ پیدا ہوا
وَيَوْمَ
اور جس دن
يَمُوتُ
وہ فوت ہوگا
وَيَوْمَ
اور جس دن
يُبْعَثُ
اٹھایا جائے گا
حَيًّا
زندہ کرکے

سلام اُس پر جس روز کہ وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس روز وہ زندہ کر کے اٹھایا جائے

تفسير
وَٱذْكُرْ
اور ذکر کرو
فِى
میں
ٱلْكِتَٰبِ
کتاب (میں)
مَرْيَمَ
مریم کا
إِذِ
جب
ٱنتَبَذَتْ
وہ تنہا ہوگئی
مِنْ
سے
أَهْلِهَا
اپنے گھروالوں (سے)
مَكَانًا
ایک جگہ پر
شَرْقِيًّا
مشرق کی جانب

اور اے محمدؐ، اس کتاب میں مریم کا حال بیان کرو، جبکہ وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر شرقی جانب گوشہ نشین ہو گئی تھی

تفسير
فَٱتَّخَذَتْ
پھر بنا لیا
مِن
سے
دُونِهِمْ
ان سے ورے۔ ان کے اور اپنے درمیان
حِجَابًا
ایک اوٹ۔ پردہ
فَأَرْسَلْنَآ
تو بھیجا ہم نے
إِلَيْهَا
اس کی طرف
رُوحَنَا
اپنی روح کو
فَتَمَثَّلَ
تو اس نے شکل اختیار کی
لَهَا
اس کے لیے
بَشَرًا
ایک انسان کی
سَوِيًّا
ٹھیک ٹھاک۔ تندرست

اور پردہ ڈال کر اُن سے چھپ بیٹھی تھی اس حالت میں ہم نے اس کے پاس اپنی روح کو (یعنی فرشتے کو) بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک پورے انسان کی شکل میں نمودار ہو گیا

تفسير
قَالَتْ
بولیں
إِنِّىٓ
بیشک میں
أَعُوذُ
میں پناہ چاہتی ہوں
بِٱلرَّحْمَٰنِ
رحمن کی
مِنكَ
تجھ سے
إِن
اگر
كُنتَ
ہے تو
تَقِيًّا
متقی انسان

مریم یکایک بول اٹھی کہ"اگر تو کوئی خدا ترس آدمی ہے تو میں تجھ سے رحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں"

تفسير
قَالَ
کہا
إِنَّمَآ
بیشک
أَنَا۠
میں
رَسُولُ
بھیجا ہوا ہوں
رَبِّكِ
تیرے رب کا
لِأَهَبَ
کہ عطا کروں
لَكِ
تجھ کو
غُلَٰمًا
ایک لڑکا
زَكِيًّا
پاکیزہ

اُس نے کہا "میں تو تیرے رب کا فرستادہ ہوں اور اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دوں"

تفسير
قَالَتْ
بولیں
أَنَّىٰ
کہاں سے
يَكُونُ
ہوسکتا ہے
لِى
میرا
غُلَٰمٌ
لڑکا
وَلَمْ
اور نہیں
يَمْسَسْنِى
چھوا مجھ کو۔ نہیں ہاتھ لگایا مجھ کو
بَشَرٌ
کسی انسان نے
وَلَمْ
اور نہیں
أَكُ
میں ہو
بَغِيًّا
بدکار

مریم نے کہا "میرے ہاں کیسے لڑکا ہوگا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے اور میں کوئی بدکار عورت نہیں ہوں"

تفسير