وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِيْنَ ۖ
اور بے شک ہمارا فرمان ہمارے بھیجے ہوئے بندوں (یعنی رسولوں) کے حق میں پہلے صادر ہوچکا ہے،
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَۖ
کہ بے شک وہی مدد یافتہ لوگ ہیں،
وَاِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ
اور بے شک ہمارا لشکر ہی غالب ہونے والا ہے،
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِيْنٍۙ
پس ایک وقت تک آپ ان سے توجّہ ہٹا لیجئے،
وَاَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ
اور انہیں (برابر) دیکھتے رہئیے سو وہ عنقریب (اپنا انجام) دیکھ لیں گے،
اَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُوْنَ
اور کیا یہ ہمارے عذاب میں جلدی کے خواہش مند ہیں،
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاۤءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِيْنَ
پھر جب وہ (عذاب) ان کے سامنے اترے گا تو اِن کی صبح کیا ہی بُری ہوگی جنہیں ڈرایا گیا تھا،
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِيْنٍۙ
پس آپ اُن سے تھوڑی مدّت تک توجّہ ہٹا ئے رکھئے،
وَّاَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ
اور انہیں (برابر) دیکھتے رہئیے، سو وہ عنقریب (اپنا انجام) دیکھ لیں گے،
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَۚ
آپ کا رب، جو عزت کا مالک ہے اُن (باتوں) سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں،