Skip to main content
فَلَمَّا
تو جب
جَآءَ
آگئے
ءَالَ
آل
لُوطٍ
لوط کے پاس
ٱلْمُرْسَلُونَ
بھیجے ہوئے

پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے

تفسير
قَالَ
اس نے کہا
إِنَّكُمْ
بیشک تم
قَوْمٌ
لوگ ہو
مُّنكَرُونَ
اجنبی

تو اُس نے کہا "آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں"

تفسير
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
بَلْ
بلکہ
جِئْنَٰكَ
ہم لائے تیرے پاس
بِمَا
ساتھ اس کے جو
كَانُوا۟
تھے وہ
فِيهِ
اس میں
يَمْتَرُونَ
شک کرتے

اُنہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کر رہے تھے

تفسير
وَأَتَيْنَٰكَ
اور لائے ہیں ہم تیرے پاس
بِٱلْحَقِّ
حق کو
وَإِنَّا
اور بیشک ہم
لَصَٰدِقُونَ
البتہ سچے ہیں

ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیں

تفسير
فَأَسْرِ
پس لے چل
بِأَهْلِكَ
اپنے گھر والوں کو
بِقِطْعٍ
ساتھ ایک ٹکڑے میں۔ ایک حصے
مِّنَ
کے
ٱلَّيْلِ
رات کے
وَٱتَّبِعْ
اور پیروی کرو۔ چلتے جاؤ
أَدْبَٰرَهُمْ
ان کے پیچھے
وَلَا
اور نہ
يَلْتَفِتْ
التفات کرے۔ پلٹ کر دیکھے
مِنكُمْ
تم میں سے
أَحَدٌ
کوئی ایک
وَٱمْضُوا۟
اور چلے جاؤ
حَيْثُ
جہاں
تُؤْمَرُونَ
تم حکم دیے جاتے ہو

لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے بس سیدھے چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے"

تفسير
وَقَضَيْنَآ
اور فیصلہ کردیا ہم نے۔ فیصلہ پہنچا دیا ہم نے
إِلَيْهِ
اس کی طرف۔ اس کو
ذَٰلِكَ
اس
ٱلْأَمْرَ
معاملے کا
أَنَّ
بیشک
دَابِرَ
جڑ
هَٰٓؤُلَآءِ
ان لوگوں کی
مَقْطُوعٌ
کاٹ دی جائے گی
مُّصْبِحِينَ
صبح ہوتے ہی

اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی

تفسير
وَجَآءَ
اور آئے
أَهْلُ
والے
ٱلْمَدِينَةِ
شہر والے
يَسْتَبْشِرُونَ
خوشخبریاں دیتے ہوئے

اتنے میں شہر کے لوگ خوشی کے مارے بے تاب ہو کر لوطؑ کے گھر چڑھ آئے

تفسير
قَالَ
لوط نے کہا
إِنَّ
بیشک
هَٰٓؤُلَآءِ
یہ لوگ
ضَيْفِى
میرے مہمان ہیں
فَلَا
پس نہ
تَفْضَحُونِ
تم رسوا کرو مجھ کو

لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میری فضیحت نہ کرو

تفسير
وَٱتَّقُوا۟
اور ڈرو
ٱللَّهَ
اللہ سے
وَلَا
اور نہ
تُخْزُونِ
تم بےعزت کرو مجھ کو۔ رسوا کرو مجھ کو

اللہ سے ڈرو، مجھے رسوا نہ کرو"

تفسير
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
أَوَلَمْ
کیا بھلا نہیں
نَنْهَكَ
ہم روکتے تجھ کو
عَنِ
سے
ٱلْعَٰلَمِينَ
سب جہان والوں سے

وہ بولے "کیا ہم بارہا تمہیں منع نہیں کر چکے ہیں کہ دنیا بھر کے ٹھیکے دار نہ بنو؟"

تفسير