Skip to main content
مَا
نہیں
ٱتَّخَذَ
بنایا
ٱللَّهُ
اللہ نے
مِن
کوئی
وَلَدٍ
بچہ۔ کوئی اولاد
وَمَا
اور نہیں
كَانَ
ہے
مَعَهُۥ
اس کے ساتھ
مِنْ
کوئی
إِلَٰهٍۚ
الہ
إِذًا
تب
لَّذَهَبَ
البتہ لے جاتا
كُلُّ
ہر
إِلَٰهٍۭ
الہ
بِمَا
اس کو جو
خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
وَلَعَلَا
اور البتہ چڑھائی کرتا
بَعْضُهُمْ
ان میں سے بعض
عَلَىٰ
پر
بَعْضٍۚ
بعض (پر)
سُبْحَٰنَ
پاک ہے
ٱللَّهِ
اللہ
عَمَّا
اس سے جو
يَصِفُونَ
وہ بیان کرتے ہیں

اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے اور کوئی دوسرا خدا اُس کے ساتھ نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی خلق کو لے کر الگ ہو جاتا، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں

تفسير
عَٰلِمِ
جاننے والا ہے
ٱلْغَيْبِ
غیب کا
وَٱلشَّهَٰدَةِ
اور حاضر کا
فَتَعَٰلَىٰ
تو بلند ہے
عَمَّا
اس سے جو
يُشْرِكُونَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں

کھلے اور چھپے کا جاننے والا، وہ بالاتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں

تفسير
قُل
کہہ دیجیے
رَّبِّ
اے میرے رب
إِمَّا
خواہ
تُرِيَنِّى
تو دکھائے مجھ کو
مَا
جو
يُوعَدُونَ
وہ وعدہ کیے جاتے ہیں

اے محمدؐ، دعا کرو کہ "پروردگار، جس عذاب کی اِن کو دھمکی دی جا رہی ہے وہ اگر میری موجودگی میں تو لائے

تفسير
رَبِّ
اے میرے رب
فَلَا
تو نہ
تَجْعَلْنِى
تو کرنا مجھ کو
فِى
میں
ٱلْقَوْمِ
قوم
ٱلظَّٰلِمِينَ
ظالم (قوم میں)

تو اے میرے رب، مجھے ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو"

تفسير
وَإِنَّا
اور بیشک ہم
عَلَىٰٓ
اوپر اس بات کے
أَن
کہ
نُّرِيَكَ
ہم دکھائیں تجھ کو
مَا
جس کا
نَعِدُهُمْ
ہم وعدہ کر رہے ہیں ان سے
لَقَٰدِرُونَ
البتہ قادر ہیں

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہاری آنکھوں کے سامنے ہی وہ چیز لے آنے کی پوری قدرت رکھتے ہیں جس کی دھمکی ہم انہیں دے رہے ہیں

تفسير
ٱدْفَعْ
دور کردیجیے
بِٱلَّتِى
ساتھ اس چیز کے
هِىَ
جو
أَحْسَنُ
اچھی ہے
ٱلسَّيِّئَةَۚ
برائی کو
نَحْنُ
ہم
أَعْلَمُ
خوب جانتے ہیں
بِمَا
اس کو جو
يَصِفُونَ
وہ بیان کر رہے ہیں

اے نبیؐ، برائی کو اس طریقہ سے دفع کرو جو بہترین ہو جو کچھ باتیں وہ تم پر بناتے ہیں وہ ہمیں خوب معلوم ہیں

تفسير
وَقُل
اور کہہ دیجیے
رَّبِّ
اے میرے رب
أَعُوذُ
میں پناہ چاہتا ہوں
بِكَ
تیری
مِنْ
کے
هَمَزَٰتِ
وسوسوں سے۔ اکساہٹوں سے
ٱلشَّيَٰطِينِ
شیطان کے

اور دعا کرو کہ "پروردگار، میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں

تفسير
وَأَعُوذُ
اور میں پناہ چاہتا ہوں
بِكَ
تیری
رَبِّ
اے میرے رب
أَن
کہ
يَحْضُرُونِ
وہ حاضر ہوں میرے پاس

بلکہ اے میرے رب، میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں"

تفسير
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
إِذَا
جب
جَآءَ
آجائے گی
أَحَدَهُمُ
ان میں سے ایک کو
ٱلْمَوْتُ
موت
قَالَ
کہے گا
رَبِّ
اے میرے رب
ٱرْجِعُونِ
لوٹا دے مجھ کو

(یہ لوگ اپنی کرنی سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آ جائے گی تو کہنا شروع کرے گا کہ "اے میرے رب، مجھے اُسی دنیا میں واپس بھیج دیجیے جسے میں چھوڑ آیا ہوں

تفسير
لَعَلِّىٓ
شاید کہ میں
أَعْمَلُ
میں عمل کروں
صَٰلِحًا
اچھے
فِيمَا
اس میں
تَرَكْتُۚ
جو میں چھوڑ آیا
كَلَّآۚ
ہرگز نہیں
إِنَّهَا
بیشک وہ
كَلِمَةٌ
ایک بات ہے
هُوَ
وہ
قَآئِلُهَاۖ
کہنے والا ہے اس کا
وَمِن
اور
وَرَآئِهِم
ان کے پیچھے
بَرْزَخٌ
برزخ ہے
إِلَىٰ
تک
يَوْمِ
اس دن تک
يُبْعَثُونَ
وہ سب اٹھائے جائیں گے

امید ہے کہ اب میں نیک عمل کروں گا" ہرگز نہیں، یہ بس ایک بات ہے جو وہ بک رہا ہے اب اِن سب (مرنے والوں) کے پیچھے ایک برزخ حائل ہے دوسری زندگی کے دن تک

تفسير