Skip to main content
وَقَالَ
اور کہا
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں نے
لَا
نہیں
يَرْجُونَ
جو امید رکھتے
لِقَآءَنَا
ہماری ملاقات کی
لَوْلَآ
کیوں نہیں
أُنزِلَ
اتارے گئے۔ نازل کیے گئے
عَلَيْنَا
ہم پر
ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
فرشتے
أَوْ
یا
نَرَىٰ
ہم دیکھتے
رَبَّنَاۗ
اپنے رب کو
لَقَدِ
البتہ تحقیق
ٱسْتَكْبَرُوا۟
انہوں نے تکبر کیا
فِىٓ
میں
أَنفُسِهِمْ
اپنے نفسوں
وَعَتَوْ
اور انہوں نے سرکشی کی
عُتُوًّا
سرکشی
كَبِيرًا
بڑی

جو لوگ ہمارے حضور پیش ہونے کا اندیشہ نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں "کیوں نہ فرشتے ہمارے پاس بھیجے جائیں؟ یا پھر ہم اپنے رب کو دیکھیں" بڑا گھمنڈ لے بیٹھے یہ اپنے نفس میں اور حد سے گزر گئے یہ اپنی سرکشی میں

تفسير
يَوْمَ
جس دن
يَرَوْنَ
وہ دیکھ لیں گے
ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ
فرشتوں کو
لَا
نہیں
بُشْرَىٰ
خوش خبری
يَوْمَئِذٍ
اس دن
لِّلْمُجْرِمِينَ
مجرموں کے لیے
وَيَقُولُونَ
اور وہ کہیں گے
حِجْرًا
بندکیے جاؤ
مَّحْجُورًا
بند کیا جانا

جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گے وہ مجرموں کے لیے کسی بشارت کا دن نہ ہوگا، چیخ اٹھیں گے کہ پناہ بخدا

تفسير
وَقَدِمْنَآ
اور توجہ کی ہم نے
إِلَىٰ
طرف اس کے
مَا
جو
عَمِلُوا۟
انہوں نے عمل کیے
مِنْ
کوئی بھی
عَمَلٍ
عمل
فَجَعَلْنَٰهُ
تو کردیا ہم نے اس کو
هَبَآءً
غبار۔ ریت
مَّنثُورًا
بکھری ہوئی۔ پراگندہ

اور جو کچھ بھی ان کا کیا دھرا ہے اُسے لے کر ہم غبار کی طرح اڑا دیں گے

تفسير
أَصْحَٰبُ
والے
ٱلْجَنَّةِ
جنت (والے)
يَوْمَئِذٍ
اس دن
خَيْرٌ
بہتر ہوں گے
مُّسْتَقَرًّا
ٹھکانے کے اعتبار سے
وَأَحْسَنُ
اور زیادہ اچھے
مَقِيلًا
دوپہر گزارنے کی جگہ سے

بس وہی لوگ جو جنت کے مستحق ہیں اُس دن اچھی جگہ ٹھیریں گے اور دوپہرگزارنے کو عمدہ مقام پائیں گے

تفسير
وَيَوْمَ
اور جس دن
تَشَقَّقُ
پھٹ جائے گا
ٱلسَّمَآءُ
آسمان
بِٱلْغَمَٰمِ
ساتھ بادلوں کے
وَنُزِّلَ
اور اتارے جائیں گے
ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
فرشتے
تَنزِيلًا
اتارا جانا

آسمان کو چیرتا ہوا ایک بادل اس روز نمودار ہو گا اور فرشتوں کے پرے کے پرے اتار دیے جائیں گے

تفسير
ٱلْمُلْكُ
بادشاہت
يَوْمَئِذٍ
آج کے دن
ٱلْحَقُّ
برحق ہے
لِلرَّحْمَٰنِۚ
رحمن کے لیے
وَكَانَ
اور ہوگا
يَوْمًا
وہ دن
عَلَى
پر
ٱلْكَٰفِرِينَ
کافروں (پر)
عَسِيرًا
بہت سخت

اُس روز حقیقی بادشاہی صرف رحمان کی ہو گی اور وہ منکرین کے لیے بڑا سخت دن ہو گا

تفسير
وَيَوْمَ
اور جس دن
يَعَضُّ
کاٹ کھائے گا۔ کاٹے گا
ٱلظَّالِمُ
ظالم
عَلَىٰ
پر
يَدَيْهِ
اپنے دونوں ہاتھوں
يَقُولُ
کہے گا
يَٰلَيْتَنِى
اے کاش کہ میں
ٱتَّخَذْتُ
میں بنالیتا
مَعَ
ساتھ
ٱلرَّسُولِ
رسول کے
سَبِيلًا
ایک راستہ

ظالم انسان اپنا ہاتھ چبائے گا اور کہے گا "کاش میں نے رسول کا ساتھ دیا ہوتا

تفسير
يَٰوَيْلَتَىٰ
ہائے افسوس مجھ پر
لَيْتَنِى
کاش کہ میں
لَمْ
نہ
أَتَّخِذْ
میں بناتا
فُلَانًا
فلاں شخص کو
خَلِيلًا
دوست

ہائے میری کم بختی، کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

تفسير
لَّقَدْ
البتہ تحقیق
أَضَلَّنِى
اس نے بھٹکادیا مجھ کو۔ گمراہ کردیا مجھ کو
عَنِ
سے
ٱلذِّكْرِ
ذکر (سے) نصیحت (سے)
بَعْدَ
بعد
إِذْ
اس کے کہ جب
جَآءَنِىۗ
وہ آگئی میرے پاس
وَكَانَ
اور ہے
ٱلشَّيْطَٰنُ
شیطان
لِلْإِنسَٰنِ
انسان کے لیے
خَذُولًا
بہت ہے وفا۔ چھوڑ دینے والا

اُس کے بہکائے میں آ کر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نکلا"

تفسير
وَقَالَ
اور کہے گا
ٱلرَّسُولُ
رسول
يَٰرَبِّ
اے میرے رب
إِنَّ
بیشک
قَوْمِى
میری قوم نے
ٱتَّخَذُوا۟
بنا لیا تھا
هَٰذَا
اس
ٱلْقُرْءَانَ
قرآن کو
مَهْجُورًا
چھوڑ ہوا۔ ترک کیا ہوا

اور رسول کہے گا کہ "اے میرے رب، میری قوم کے لوگوں نے اس قرآن کو نشانہ تضحیک بنا لیا تھا"

تفسير