Skip to main content
bismillah

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّىْ وَعَدُوَّكُمْ اَوْلِيَاۤءَ تُلْقُوْنَ اِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَاۤءَكُمْ مِّنَ الْحَـقِّ ۚ يُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِيَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ رَبِّكُمْ ۗ اِنْ كُنْـتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِىْ سَبِيْلِىْ وَ ابْتِغَاۤءَ مَرْضَاتِىْ تُسِرُّوْنَ اِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَاَنَاۡ اَعْلَمُ بِمَاۤ اَخْفَيْتُمْ وَمَاۤ اَعْلَنْتُمْ ۗ وَمَنْ يَّفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۤءَ السَّبِيْلِ

يَٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلَّذِينَ
لوگو
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے ہو
لَا
نہ
تَتَّخِذُوا۟
تم بناؤ
عَدُوِّى
میرے دشمنوں کو
وَعَدُوَّكُمْ
اور اپنے دشمنوں کو
أَوْلِيَآءَ
دوست
تُلْقُونَ
تم ڈالتے ہو
إِلَيْهِم
ان کی طرف
بِٱلْمَوَدَّةِ
محبت کو
وَقَدْ
حالانکہ تحقیق
كَفَرُوا۟
انہوں نے کفر کیا
بِمَا
ساتھ اس کے جو
جَآءَكُم
آیا تمہارے پاس
مِّنَ
سے
ٱلْحَقِّ
حق میں (سے)
يُخْرِجُونَ
وہ نکالتے ہیں
ٱلرَّسُولَ
رسول کو
وَإِيَّاكُمْۙ
اور تم کو
أَن
کہ
تُؤْمِنُوا۟
تم ایمان لاتے ہو
بِٱللَّهِ
اللہ پر
رَبِّكُمْ
جو رب ہے تمہارا
إِن
اگر
كُنتُمْ
ہو تم
خَرَجْتُمْ
نکلے تم
جِهَٰدًا
جہاد کو
فِى
میں
سَبِيلِى
میرے راستے (میں)
وَٱبْتِغَآءَ
اور تلاش کرنے کو
مَرْضَاتِىۚ
میری رضا
تُسِرُّونَ
تم چھپا کر بھیجتے ہو
إِلَيْهِم
ان کی طرف
بِٱلْمَوَدَّةِ
محبت کو
وَأَنَا۠
اور میں
أَعْلَمُ
خوب جانتا ہوں
بِمَآ
ساتھ اس کے جو
أَخْفَيْتُمْ
تم چھپاتے ہو
وَمَآ
اور جو
أَعْلَنتُمْۚ
تم ظاہر کرتے ہو
وَمَن
اور جو کوئی
يَفْعَلْهُ
کرے گا اس کو
مِنكُمْ
تم میں سے
فَقَدْ
تو تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
سَوَآءَ
سیدھے
ٱلسَّبِيلِ
راستے سے

اے ایمان والو! تم میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ تم (اپنے) دوستی کے باعث اُن تک خبریں پہنچاتے ہو حالانکہ وہ اس حق کے ہی مُنکر ہیں جو تمہارے پاس آیا ہے، وہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم کو اس وجہ سے (تمہارے وطن سے) نکالتے ہیں کہ تم اللہ پر جو تمہارا پروردگار ہے، ایمان لے آئے ہو۔ اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا تلاش کرنے کے لئے نکلے ہو (تو پھر اُن سے دوستی نہ رکھو) تم اُن کی طرف دوستی کے خفیہ پیغام بھیجتے ہو حالانکہ میں خوب جانتا ہوں جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم آشکار کرتے ہو، اور جو شخص بھی تم میں سے یہ (حرکت) کرے سو وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا ہے،

تفسير

اِنْ يَّثْقَفُوْكُمْ يَكُوْنُوْا لَـكُمْ اَعْدَاۤءً وَّيَبْسُطُوْۤا اِلَيْكُمْ اَيْدِيَهُمْ وَاَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوْۤءِ وَوَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَۗ

إِن
اگر
يَثْقَفُوكُمْ
وہ قابو پاجائیں تم پر
يَكُونُوا۟
وہ ہوں گے
لَكُمْ
تمہارے لیے
أَعْدَآءً
دشمن
وَيَبْسُطُوٓا۟
اور وہ دراز کریں گے
إِلَيْكُمْ
تمہاری طرف
أَيْدِيَهُمْ
اپنے ہاتھ
وَأَلْسِنَتَهُم
اور اپنی زبانیں
بِٱلسُّوٓءِ
ساتھ برائی کے
وَوَدُّوا۟
اور وہ چاہیں گے
لَوْ
کاش
تَكْفُرُونَ
تم کفر کرو

اگر وہ تم پر قدرت پا لیں تو (دیکھنا) وہ تمہارے (کھلے) دشمن ہوں گے اور وہ اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں تمہاری طرف برائی کے ساتھ دراز کریں گے اور آرزو مند ہوں گے کہ تم (کسی طرح) کافر ہوجاؤ،

تفسير

لَنْ تَـنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَلَاۤ اَوْلَادُكُمْ ۛ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۛ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْۗ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ

لَن
ہرگز نہیں
تَنفَعَكُمْ
کام آئیں گے تم کو۔ فائدہ دیں گے تم کو
أَرْحَامُكُمْ
تمہارے رحم۔ رشتے داریاں
وَلَآ
اور نہ
أَوْلَٰدُكُمْۚ
تمہاری اولادیں
يَوْمَ
دن
ٱلْقِيَٰمَةِ
قیامت کے
يَفْصِلُ
وہ فیصلہ کرے گا
بَيْنَكُمْۚ
تمہارے درمیان
وَٱللَّهُ
اور اللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِيرٌ
دیکھنے والا

تمہیں قیامت کے دن ہرگز نہ تمہاری (کافر و مشرک) قرابتیں فائدہ دیں گی اور نہ تمہاری (کافر و مشرک) اولاد، (اُس دن اللہ) تمہارے درمیان مکمل جدائی کر دے گا (مومن جنت میں اور کافر دوزخ میں بھیج دیئے جائیں گے)، اور اللہ اُن کاموں کو خوب دیکھنے والا ہے جو تم کر رہے ہو،

تفسير

قَدْ كَانَتْ لَـكُمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِىْۤ اِبْرٰهِيْمَ وَالَّذِيْنَ مَعَهٗۚ اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِهِمْ اِنَّا بُرَءٰۤؤُا مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِۖ كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَالْبَغْضَاۤءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗۤ اِلَّا قَوْلَ اِبْرٰهِيْمَ لِاَبِيْهِ لَاَسْتَغْفِرَنَّ لَـكَ وَمَاۤ اَمْلِكُ لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ شَىْءٍ ۗ رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَاِلَيْكَ اَنَـبْنَا وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ

قَدْ
تحقیق
كَانَتْ
ہے
لَكُمْ
تمہارے لیے
أُسْوَةٌ
نمونہ
حَسَنَةٌ
اچھا
فِىٓ
میں
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم (میں)
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
مَعَهُۥٓ
جو آپ کے ساتھ ہیں
إِذْ
جب
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
لِقَوْمِهِمْ
اپنی قوم سے
إِنَّا
بیشک ہم
بُرَءَٰٓؤُا۟
بری الذمہ ہیں
مِنكُمْ
تم سے
وَمِمَّا
اور ان سے جن کو
تَعْبُدُونَ
تم پوجتے ہو
مِن
سے
دُونِ
سوا
ٱللَّهِ
اللہ کے
كَفَرْنَا
کفر کیا ہم نے
بِكُمْ
ساتھ تمہارے
وَبَدَا
اور ظاہر ہوگئی
بَيْنَنَا
ہمارے درمیان
وَبَيْنَكُمُ
اور تمہارے درمیان
ٱلْعَدَٰوَةُ
عداوت
وَٱلْبَغْضَآءُ
اور بغض
أَبَدًا
ہمیشہ کے لیے
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
تُؤْمِنُوا۟
تم ایمان لاؤ
بِٱللَّهِ
اللہ پر
وَحْدَهُۥٓ
اکیلے اس پر
إِلَّا
مگر
قَوْلَ
بات
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم کی
لِأَبِيهِ
اپنے والد کے لیے
لَأَسْتَغْفِرَنَّ
البتہ میں ضرور بخشش مانگوں گا
لَكَ
آپ کے لیے
وَمَآ
اور نہیں
أَمْلِكُ
میں مالک
لَكَ
آپ کے لیے
مِنَ
سے
ٱللَّهِ مِن
اللہ (سے)
شَىْءٍۖ
کسی چیز کا
رَّبَّنَا
اے ہمارے رب
عَلَيْكَ
آپ پر
تَوَكَّلْنَا
ہم نے توکل کیا
وَإِلَيْكَ
اور آپ کی طرف
أَنَبْنَا
رجوع کیا ہم نے
وَإِلَيْكَ
اور آپ کی طرف
ٱلْمَصِيرُ
لوٹنا ہے

بیشک تمہارے لئے ابراہیم (علیہ السلام) میں اور اُن کے ساتھیوں میں بہترین نمونۂ (اقتداء) ہے، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: ہم تم سے اور اُن بتوں سے جن کی تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو کلیتہً بیزار (اور لاتعلق) ہیں، ہم نے تم سب کا کھلا انکار کیا ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت و عناد ہمیشہ کے لئے ظاہر ہوچکا، یہاں تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان لے آؤ، مگر ابراہیم (علیہ السلام) کا اپنے (پرورش کرنے والے) باپ سے یہ کہنا کہ میں تمہارے لئے ضرور بخشش طلب کروں گا، (فقط پہلے کا کیا ہوا ایک وعدہ تھا جو انہوں نے پورا کر دیا اور ساتھ یوں جتا بھی دیا) اور یہ کہ میں تمہارے لئے (تمہارے کفر و شرک کے باعث) اللہ کے حضور کسی چیز کا مالک نہیں ہوں۔ (پھر وہ یہ دعا کر کے قوم سے الگ ہوگئے:) اے ہمارے رب! ہم نے تجھ پر ہی بھروسہ کیا اور ہم نے تیری طرف ہی رجوع کیا اور (سب کو) تیری ہی طرف لوٹنا ہے،

تفسير

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَاغْفِرْ لَـنَا رَبَّنَا ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَا
نہ
تَجْعَلْنَا
تو بنا ہم کو
فِتْنَةً
آزمائش
لِّلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
وَٱغْفِرْ
اور بخش دے
لَنَا
ہم کو
رَبَّنَآۖ
اے ہمارے رب
إِنَّكَ
بیشک تو
أَنتَ
تو ہی
ٱلْعَزِيزُ
زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ
حکمت والا ہے

اے ہمارے رب! تو ہمیں کافروں کے لئے سببِ آزمائش نہ بنا (یعنی انہیں ہم پر مسلّط نہ کر) اور ہمیں بخش دے، اے ہمارے پروردگار! بیشک تو ہی غلبہ و عزت والا بڑی حکمت والا ہے،

تفسير

لَقَدْ كَانَ لَـكُمْ فِيْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللّٰهَ وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَ ۗ وَمَنْ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِىُّ الْحَمِيْدُ

لَقَدْ
البتہ تحقیق
كَانَ
ہے
لَكُمْ
تمہارے لیے
فِيهِمْ
ان میں
أُسْوَةٌ
نمونہ
حَسَنَةٌ
اچھا
لِّمَن
واسطے اس کے جو
كَانَ
ہو
يَرْجُوا۟
امید رکھتا
ٱللَّهَ
اللہ سے
وَٱلْيَوْمَ
اور یوم
ٱلْءَاخِرَۚ
آخرت کی
وَمَن
اور جو کوئی
يَتَوَلَّ
منہ موڑ جائے۔ منحرف ہوجائے
فَإِنَّ
تو بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
هُوَ
وہ
ٱلْغَنِىُّ
بےنیاز ہے
ٱلْحَمِيدُ
تعریف والا ہے

بیشک تمہارے لئے ان میں بہترین نمونۂ (اِقتداء) ہے (خاص طور پر) ہر اس شخص کے لئے جو اللہ (کی بارگاہ میں حاضری) کی اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے، اور جو شخص رُوگردانی کرتا ہے تو بیشک اللہ بے نیاز اور لائقِ ہر حمد و ثناء ہے،

تفسير

عَسَى اللّٰهُ اَنْ يَّجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِيْنَ عَادَيْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً   ۗ وَاللّٰهُ قَدِيْرٌۗ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

عَسَى
امید ہے کہ
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
أَن
کہ
يَجْعَلَ
بنا دے
بَيْنَكُمْ
تمہارے درمیان
وَبَيْنَ
اور درمیان
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کے
عَادَيْتُم
تم نے دشمنی کی
مِّنْهُم
ان میں سے
مَّوَدَّةًۚ
محبت
وَٱللَّهُ
اور اللہ تعالیٰ
قَدِيرٌۚ
قدرت رکھنے والا ہے
وَٱللَّهُ
اور اللہ تعالیٰ
غَفُورٌ
غفور
رَّحِيمٌ
رحیم ہے

عجب نہیں کہ اللہ تمہارے اور اُن میں سے بعض لوگوں کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہے (کسی وقت بعد میں) دوستی پیدا کر دے، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے،

تفسير

لَا يَنْهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيْنَ لَمْ يُقَاتِلُوْكُمْ فِى الدِّيْنِ وَلَمْ يُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْهُمْ وَ تُقْسِطُوْۤا اِلَيْهِمْۗ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِيْنَ

لَّا
نہیں
يَنْهَىٰكُمُ
روکتا تم کو
ٱللَّهُ
اللہ
عَنِ
سے
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں (سے)
لَمْ
نہیں
يُقَٰتِلُوكُمْ
انہوں نے جنگ کی تم سے
فِى
میں
ٱلدِّينِ
دین کے معاملے میں
وَلَمْ
اور نہیں
يُخْرِجُوكُم
نکالا تم کو
مِّن
سے
دِيَٰرِكُمْ
تمہارے گھروں سے
أَن
کہ
تَبَرُّوهُمْ
تم نیکی کرو ان سے
وَتُقْسِطُوٓا۟
اور تم انصاف کرو
إِلَيْهِمْۚ
ان کی طرف
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
يُحِبُّ
پسند کرتا ہے
ٱلْمُقْسِطِينَ
انصاف کرنے والوں کو

اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں فرماتا کہ جن لوگوں نے تم سے دین (کے بارے) میں جنگ نہیں کی اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے (یعنی وطن سے) نکالا ہے کہ تم ان سے بھلائی کا سلوک کرو اور اُن سے عدل و انصاف کا برتاؤ کرو، بیشک اللہ عدل و انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے،

تفسير

اِنَّمَا يَنْهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيْنَ قَاتَلُوْكُمْ فِى الدِّيْنِ وَاَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوْا عَلٰۤى اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْهُمْۚ وَمَنْ يَّتَوَلَّهُمْ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ

إِنَّمَا
بیشک
يَنْهَىٰكُمُ
روکتا ہے تم کو
ٱللَّهُ
اللہ
عَنِ
سے
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں (سے)
قَٰتَلُوكُمْ
جنہوں نے جنگ کی تم سے
فِى
میں
ٱلدِّينِ
دین کے معاملے میں
وَأَخْرَجُوكُم
اور نکالا تم کو
مِّن
سے
دِيَٰرِكُمْ
تمہارے گھروں (سے)
وَظَٰهَرُوا۟
حالانکہ انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کی
عَلَىٰٓ
پر
إِخْرَاجِكُمْ
تمہارے نکالنے پر
أَن
کہ
تَوَلَّوْهُمْۚ
تم دوستی کرو ان سے
وَمَن
اور جو کوئی
يَتَوَلَّهُمْ
دوستی کرے ان سے
فَأُو۟لَٰٓئِكَ
تو یہی لوگ
هُمُ
وہ
ٱلظَّٰلِمُونَ
ظالم ہیں

اللہ تو محض تمہیں ایسے لوگوں سے دوستی کرنے سے منع فرماتا ہے جنہوں نے تم سے دین (کے بارے) میں جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں (یعنی وطن) سے نکالا اور تمہارے باہر نکالے جانے پر (تمہارے دشمنوں کی) مدد کی۔ اور جو شخص اُن سے دوستی کرے گا تو وہی لوگ ظالم ہیں،

تفسير

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا جَاۤءَكُمُ الْمُؤْمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامْتَحِنُوْهُنَّ ۗ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِيْمَانِهِنَّ ۚ فَاِنْ عَلِمْتُمُوْهُنَّ مُؤْمِنٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوْهُنَّ اِلَى الْكُفَّارِ ۗ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّوْنَ لَهُنَّ ۚ وَاٰ تُوْهُمْ مَّاۤ اَنْفَقُوْا ۗ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ اِذَاۤ اٰ تَيْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ ۗ وَلَا تُمْسِكُوْا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَسْــَٔـلُوْا مَاۤ اَنْفَقْتُمْ وَلْيَسْــَٔـلُوْا مَاۤ اَنْفَقُوْا ۗ ذٰ لِكُمْ حُكْمُ اللّٰهِ ۗ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۗ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ

يَٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلَّذِينَ
لوگو
ءَامَنُوٓا۟
جو ایمان لائے ہو
إِذَا
جب
جَآءَكُمُ
آجائیں تمہارے پاس
ٱلْمُؤْمِنَٰتُ
مومن عورتیں
مُهَٰجِرَٰتٍ
ہجرت کرنے والیاں
فَٱمْتَحِنُوهُنَّۖ
تو جانچ پڑتال کرلو ان کی
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
أَعْلَمُ
خوب جانتا ہے
بِإِيمَٰنِهِنَّۖ
ان کے ایمان کو
فَإِنْ
پھر اگر
عَلِمْتُمُوهُنَّ
تم جان لوان کو
مُؤْمِنَٰتٍ
ایمان والیاں
فَلَا
تو نہ
تَرْجِعُوهُنَّ
تم لوٹاؤ ان کو
إِلَى
طرف
ٱلْكُفَّارِۖ
کفار کی (طرف)
لَا
نہ
هُنَّ
وہ
حِلٌّ
حلال ہیں
لَّهُمْ
ان مردوں کے لیے
وَلَا
اور نہ
هُمْ
وہ
يَحِلُّونَ
حلال ہوسکتے ہیں
لَهُنَّۖ
ان عورتوں کے لیے
وَءَاتُوهُم
اور دو ان کو
مَّآ
جو
أَنفَقُوا۟ۚ
انہوں نے خرچ کیا
وَلَا
اور نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَيْكُمْ
تم پر
أَن
کہ
تَنكِحُوهُنَّ
تم نکاح کرو ان سے
إِذَآ
جب
ءَاتَيْتُمُوهُنَّ
دے چکو تم ان کو
أُجُورَهُنَّۚ
ان کے مہر
وَلَا
اور نہ
تُمْسِكُوا۟
تم پکڑ رکھو
بِعِصَمِ
نکاح کو۔ ناموس کو
ٱلْكَوَافِرِ
کافر عورتوں کے
وَسْـَٔلُوا۟
اور مانگ لو
مَآ
جو
أَنفَقْتُمْ
خرچ کیا تم نے
وَلْيَسْـَٔلُوا۟
اور چاہیے کہ وہ بھی مانگ لیں
مَآ
جو
أَنفَقُوا۟ۚ
خرچ کیا انہوں نے
ذَٰلِكُمْ
یہ
حُكْمُ
فیصلہ ہے
ٱللَّهِۖ
اللہ کا
يَحْكُمُ
وہ فیصلہ کرتا ہے
بَيْنَكُمْۚ
تمہارے درمیان
وَٱللَّهُ
اور اللہ
عَلِيمٌ
علم والا ہے
حَكِيمٌ
حکمت والا ہے

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو انہیں اچھی طرح جانچ لیا کرو، اللہ اُن کے ایمان (کی حقیقت) سے خوب آگاہ ہے، پھر اگر تمہیں اُن کے مومن ہونے کا یقین ہو جائے تو انہیں کافروں کی طرف واپس نہ بھیجو، نہ یہ (مومنات) اُن (کافروں) کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ (کفّار) اِن (مومن عورتوں) کے لئے حلال ہیں، اور اُن (کافروں) نے جو (مال بصورتِ مَہر اِن پر) خرچ کیا ہو وہ اُن کو ادا کر دو، اور تم پر اس (بات) میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اِن سے نکاح کر لو جبکہ تم اُن (عورتوں) کا مَہر انہیں ادا کر دو، اور (اے مسلمانو!) تم بھی کافر عورتوں کو (اپنے) عقدِ نکاح میں نہ روکے رکھو اور تم (کفّار سے) وہ (مال) طلب کر لو جو تم نے (اُن عورتوں پر بصورتِ مَہر) خرچ کیا تھا اور وہ (کفّار تم سے) وہ (مال) مانگ لیں جو انہوں نے (اِن عورتوں پر بصورتِ مَہر) خرچ کیا تھا، یہی اللہ کا حکم ہے، اور وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرما رہا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے،

تفسير
کے بارے میں معلومات :
الممتحنہ
القرآن الكريم:الممتحنة
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Al-Mumtahanah
سورہ نمبر:۶۰
کل آیات:۱۳
کل کلمات:۳۴۸
کل حروف:۱۵۱۰
کل رکوعات:۲
مقام نزول:مدینہ منورہ
ترتیب نزولی:۹۱
آیت سے شروع:۵۱۵۰