Skip to main content
فَتَنَادَوْا۟
تو ایک دوسرے کو پکارے لگے
مُصْبِحِينَ
صبح سویرے

صبح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کو پکارا

تفسير
أَنِ
کہ
ٱغْدُوا۟
چلو
عَلَىٰ
پر
حَرْثِكُمْ
اپنے کھیت
إِن
اگر
كُنتُمْ
ہو تم
صَٰرِمِينَ
کاٹنے والے

کہ اگر پھل توڑنے ہیں تو سویرے سویرے اپنی کھیتی کی طرف نکل چلو

تفسير
فَٱنطَلَقُوا۟
تو وہ چل دئیے
وَهُمْ
اور وہ
يَتَخَٰفَتُونَ
چپکے چپکے باتیں کررہے تھے

چنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے

تفسير
أَن
کہ
لَّا
نہیں
يَدْخُلَنَّهَا
داخل ہوگا اس پر
ٱلْيَوْمَ
آج
عَلَيْكُم
تم پر
مِّسْكِينٌ
کوئی مسکین

کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں نہ آنے پائے

تفسير
وَغَدَوْا۟
اور وہ صبح سویرے گئے
عَلَىٰ
اوپر
حَرْدٍ
بخیلی کے۔ بخل کرتے ہوئے
قَٰدِرِينَ
جیسا کہ قدرت رکھنے والے ہوں

وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اِس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ (پھل توڑنے پر) قادر ہیں

تفسير
فَلَمَّا
تو جب
رَأَوْهَا
انہوں نے دیکھا اس کو
قَالُوٓا۟
کہنے لگے
إِنَّا
بیشک ہم
لَضَآلُّونَ
البتہ بھٹک گئے ہیں

مگر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے "ہم راستہ بھول گئے ہیں

تفسير
بَلْ
(نہیں) بلکہ
نَحْنُ
ہم
مَحْرُومُونَ
محروم کردئیے گئے ہیں

نہیں، بلکہ ہم محروم رہ گئے"

تفسير
قَالَ
بولا
أَوْسَطُهُمْ
ان کا درمیانہ۔ ان کا بہتر شخص
أَلَمْ
کیا نہیں
أَقُل
میں نے کہا تھا
لَّكُمْ
تم سے
لَوْلَا
کیوں نہیں
تُسَبِّحُونَ
تم تسبیح کرتے

اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟"

تفسير
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
سُبْحَٰنَ
پاک ہے
رَبِّنَآ
رب ہمارا
إِنَّا
بیشک ہم
كُنَّا
تھے ہم
ظَٰلِمِينَ
ظالم

و ہ پکار اٹھے پاک ہے ہمارا رب، واقعی ہم گناہ گار تھے

تفسير
فَأَقْبَلَ
تو متوجہ ہوا
بَعْضُهُمْ
ان کا بعض
عَلَىٰ
پر
بَعْضٍ
بعض
يَتَلَٰوَمُونَ
آپس میں ملامت کرتے ہوئے

پھر اُن میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا

تفسير