Skip to main content

فَهُوَ فِىْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ

فَهُوَ
تو وہ
فِى
میں ہوگا
عِيشَةٍ
عیش
رَّاضِيَةٍ
دل پسند

سو وہ پسندیدہ زندگی بسر کرے گا،

تفسير

فِىْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ

فِى
میں
جَنَّةٍ
جنت
عَالِيَةٍ
بلند

بلند و بالا جنت میں،

تفسير

قُطُوْفُهَا دَانِيَةٌ

قُطُوفُهَا
میوے جس کے
دَانِيَةٌ
جھکے پڑ رہے ہوں گے۔ جھک رہے ہوں گے۔ جھکے جارہے ہوں گے

جس کے خوشے (پھلوں کی کثرت کے باعث) جھکے ہوئے ہوں گے،

تفسير

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِيْۤـــًٔا ۢ بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِى الْاَيَّامِ الْخَـالِيَةِ

كُلُوا۟
کھاؤ
وَٱشْرَبُوا۟
اور پیو
هَنِيٓـًٔۢا
مزے سے
بِمَآ
بوجہ اس کے
أَسْلَفْتُمْ
جو کرچکے تم
فِى
میں
ٱلْأَيَّامِ
دنوں
ٱلْخَالِيَةِ
گذشتہ

(اُن سے کہا جائے گا:) خوب لطف اندوزی کے ساتھ کھاؤ اور پیو اُن (اَعمال) کے بدلے جو تم گزشتہ (زندگی کے) اَیام میں آگے بھیج چکے تھے،

تفسير

وَاَمَّا مَنْ اُوْتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ۙ فَيَقُوْلُ يٰلَيْتَنِىْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِيَهْۚ

وَأَمَّا
اور رہا
مَنْ
وہ جو کوئی
أُوتِىَ
دیا گیا
كِتَٰبَهُۥ
کتاب اپنی
بِشِمَالِهِۦ
اپنے بائیں ہاتھ میں
فَيَقُولُ
تو وہ کہے گا
يَٰلَيْتَنِى
اے کاش کہ میں
لَمْ
نہ
أُوتَ
دیا جاتا
كِتَٰبِيَهْ
اپنا نامہ اعمال۔ اپنی کتاب

اور وہ شخص جس کا نامۂ اَعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا: ہائے کاش! مجھے میرا نامۂ اَعمال نہ دیا گیا ہوتا،

تفسير

وَلَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهْۚ

وَلَمْ
اور نہ
أَدْرِ
میں جانتا
مَا
کیا ہے
حِسَابِيَهْ
حساب میرا

اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے،

تفسير

يٰلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ ۚ

يَٰلَيْتَهَا
اے کاش کہ وہ
كَانَتِ
ہوتی
ٱلْقَاضِيَةَ
فیصلہ کن ۔ فیصلہ کرنے والی

ہائے کاش! وُہی (موت) کام تمام کر چکی ہوتی،

تفسير

مَاۤ اَغْنٰى عَنِّىْ مَالِيَهْۚ

مَآ
نہ
أَغْنَىٰ
کام آیا
عَنِّى
مجھ کو
مَالِيَهْۜ
مال میرا

(آج) میرا مال مجھ سے (عذاب کو) کچھ بھی دور نہ کر سکا،

تفسير

هَلَكَ عَنِّىْ سُلْطٰنِيَهْۚ

هَلَكَ
ہلاک ہوگیا
عَنِّى
مجھ سے
سُلْطَٰنِيَهْ
سلطان میرا۔ اقتدار میرا۔ غلبہ میرا

مجھ سے میری قوت و سلطنت (بھی) جاتی رہی،

تفسير

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ ۙ

خُذُوهُ
پکڑو اس کو
فَغُلُّوهُ
پھر طوق پہناؤ اس کو

(حکم ہوگا:) اسے پکڑ لو اور اسے طوق پہنا دو،

تفسير