Skip to main content

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِلْغٰوِيْنَۙ

وَبُرِّزَتِ
اور کھول دی جائے گی
ٱلْجَحِيمُ
جہنم
لِلْغَاوِينَ
گمراہوں کے لیے

اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی،

تفسير

وَقِيْلَ لَهُمْ اَيْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ

وَقِيلَ
اور کہا جائے گا
لَهُمْ
ان کو
أَيْنَ
کہاں ہیں
مَا
جو
كُنتُمْ
تھے تم
تَعْبُدُونَ
عبادت کرتے

اور ان سے کہا جائے گا: وہ (بت) کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے،

تفسير

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِۗ هَلْ يَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ يَنْتَصِرُوْنَۗ

دُونِ
سوا
ٱللَّهِ
اللہ کے
هَلْ
کیا
يَنصُرُونَكُمْ
وہ مدد کر رہے ہیں تمہاری
أَوْ
یا
يَنتَصِرُونَ
اپنی مدد کررہے ہیں

اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود اپنی مدد کرسکتے ہیں؟ (کہ اپنے آپ کو دوزخ سے بچالیں)،

تفسير

فَكُبْكِبُوْا فِيْهَا هُمْ وَالْغَاوٗنَۙ

فَكُبْكِبُوا۟
تو وہ اوندھے منہ گرائیں جائیں گے
فِيهَا
اس میں
هُمْ
وہ
وَٱلْغَاوُۥنَ
اور بہکے ہوئے لوگ

سو وہ (بت بھی) اس (دوزخ) میں اوندھے منہ گرا دیئے جائیں گے اور گمراہ لوگ (بھی)،

تفسير

وَجُنُوْدُ اِبْلِيْسَ اَجْمَعُوْنَۗ

وَجُنُودُ
اور لشکر
إِبْلِيسَ
ابلیس کے
أَجْمَعُونَ
سارے کے سارے

اور ابلیس کی ساری فوجیں (بھی واصل جہنم ہوں گی)،

تفسير

قَالُوْا وَهُمْ فِيْهَا يَخْتَصِمُوْنَۙ

قَالُوا۟
وہ کہیں گے
وَهُمْ
جبکہ وہ
فِيهَا
اس میں
يَخْتَصِمُونَ
جھگڑ رہے ہوں گے

وہ (گمراہ لوگ) اس (دوزخ) میں باہم جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے،

تفسير

تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِىْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍۙ

تَٱللَّهِ
قسم اللہ کی
إِن
بیشک
كُنَّا
تھے ہم
لَفِى
البتہ میں
ضَلَٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِينٍ
کھلی کھلی

اللہ کی قسم! ہم کھلی گمراہی میں تھے،

تفسير

اِذْ نُسَوِّيْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ

إِذْ
جب
نُسَوِّيكُم
ہم برابر کررہے تھے تم کو
بِرَبِّ
ساتھ رب کے
ٱلْعَٰلَمِينَ
العالمین (رب العالمین کے)

جب ہم تمہیں سب جہانوں کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے،

تفسير

وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ

وَمَآ
اور نہیں
أَضَلَّنَآ
گمراہ کیا ہم کو
إِلَّا
مگر
ٱلْمُجْرِمُونَ
مجرموں نے

اور ہم کو (ان) مجرموں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا،

تفسير

فَمَا لَـنَا مِنْ شٰفِعِيْنَۙ

فَمَا
تو نہیں
لَنَا
ہمارے لیے
مِن
میں سے کوئی
شَٰفِعِينَ
سفارشیوں

سو (آج) نہ کوئی ہماری سفارش کرنے والا ہے،

تفسير