فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَاۗ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِيْنٍ لَّازِبٍ
اِن سے پوچھئے کہ کیا یہ لوگ تخلیق کئے جانے میں زیادہ سخت (اور مشکل) ہیں یا وہ چیزیں جنہیں ہم نے (آسمانی کائنات میں) تخلیق فرمایا ہے، بیشک ہم نے اِن لوگوں کو چپکنے والے گارے سے پیدا کیا ہے،
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُوْنَۖ
بلکہ آپ تعجب فرماتے ہیں اور وہ مذاق اڑاتے ہیں،
وَاِذَا ذُكِّرُوْا لَا يَذْكُرُوْنَۖ
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے،
وَاِذَا رَاَوْا اٰيَةً يَّسْتَسْخِرُوْنَۖ
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو تمسخر کرتے ہیں،
وَقَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِيْنٌ ۚ
اور کہتے ہیں کہ یہ تو صرف کھلا جادو ہے،
ءَاِذَا مِتْنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ
کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو ہم یقینی طور پر (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے،
اَوَاٰبَاۤؤُنَا الْاَوَّلُوْنَۗ
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے)،
قُلْ نَعَمْ وَاَنْـتُمْ دٰخِرُوْنَۚ
فرما دیجئے: ہاں اور (بلکہ) تم ذلیل و رسوا (بھی) ہو گے،
فَاِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ يَنْظُرُوْنَ
پس وہ تو محض ایک (زور دار آواز کی) سخت جھڑک ہوگی سو سب اچانک (اٹھ کر) دیکھنے لگ جائیں گے،
وَقَالُوْا يٰوَيْلَنَا هٰذَا يَوْمُ الدِّيْنِ
اور کہیں گے: ہائے ہماری شامت! یہ تو جزا کا دن ہے،