وَّمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍۗ قَلِيْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں (کہ اَدبی مہارت سے خود لکھا گیا ہو)، تم بہت ہی کم یقین رکھتے ہو،
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍۗ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَۗ
اور نہ (یہ) کسی کاہن کا کلام ہے (کہ فنی اَندازوں سے وضع کیا گیا ہو)، تم بہت ہی کم نصیحت حاصل کرتے ہو،
تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ
(یہ) تمام جہانوں کے رب کی طرف سے نازل شدہ ہے،
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِيْلِۙ
اور اگر وہ ہم پر کوئی (ایک) بات بھی گھڑ کر کہہ دیتے،
لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِيْنِۙ
تو یقیناً ہم اُن کو پوری قوت و قدرت کے ساتھ پکڑ لیتے،
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنَۖ
پھر ہم ضرور اُن کی شہ رگ کاٹ دیتے،
فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِيْنَ
پھر تم میں سے کوئی بھی (ہمیں) اِس سے روکنے والا نہ ہوتا،
وَاِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ
اور پس بلاشبہ یہ (قرآن) پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے،
وَاِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِيْنَ
اور یقیناً ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض لوگ (اس کھلی سچائی کو) جھٹلانے والے ہیں،
وَاِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِيْنَ
اور واقعی یہ کافروں کے لئے (موجبِ) حسرت ہے،