Skip to main content
وَنَبِّئْهُمْ
اور بتادو ان کو
عَن
بارے
ضَيْفِ
مہمانوں کے بارے میں
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم کے

اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤ

تفسير
إِذْ
جب
دَخَلُوا۟
وہ داخل ہوئے
عَلَيْهِ
اس پر
فَقَالُوا۟
تو انہوں نے کہا
سَلَٰمًا
سلام (ہو تم پر)
قَالَ
وہ بولے
إِنَّا
بیشک ہم
مِنكُمْ
تم سے
وَجِلُونَ
ڈرنے والے ہیں

جب وہ آئے اُس کے ہاں اور کہا "سلام ہو تم پر،" تو اُس نے کہا "ہمیں تم سے ڈر لگتا ہے"

تفسير
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
لَا
مت
تَوْجَلْ
ڈرو
إِنَّا
بیشک
نُبَشِّرُكَ
ہم بشارت دیتے ہیں تجھ کو
بِغُلَٰمٍ
لڑکے کی
عَلِيمٍ
علم والے

اُنہوں نے جواب دیا "ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں"

تفسير
قَالَ
کہا
أَبَشَّرْتُمُونِى
کیا تم خوشخبری دیتے ہو مجھ کو
عَلَىٰٓ
باوجود اس بات کے
أَن
کہ
مَّسَّنِىَ
پہنچا مجھ کو
ٱلْكِبَرُ
بڑھاپا
فَبِمَ
پس ساتھ کس چیز کے
تُبَشِّرُونَ
تم خوشخبری دیتے ہو

ابراہیمؑ نے کہا "کیا تم اِس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو؟"

تفسير
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
بَشَّرْنَٰكَ
خوشخبری دیتے ہیں ہم تجھ کو
بِٱلْحَقِّ
ساتھ حق کے
فَلَا
پس نہ
تَكُن
تو ہو
مِّنَ
سے
ٱلْقَٰنِطِينَ
مایوس ہونے والوں میں سے

اُنہوں نے جواب دیا "ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں، تم مایوس نہ ہو"

تفسير
قَالَ
ابراہیم نے کہا
وَمَن
اور کون
يَقْنَطُ
مایوس ہوسکتا ہے
مِن
سے
رَّحْمَةِ
رحمت سے
رَبِّهِۦٓ
اپنے رب کی
إِلَّا
مگر
ٱلضَّآلُّونَ
وہ جو بھٹکے ہوئے ہوں۔ سوائے گمراہوں کے

ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"

تفسير
قَالَ
کہا
فَمَا
تو کیا
خَطْبُكُمْ
معاملہ ہے تمہارا
أَيُّهَا
اے
ٱلْمُرْسَلُونَ
بھیجے ہوئے۔ اے فرشتو

پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟"

تفسير
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
إِنَّآ
بیشک ہم
أُرْسِلْنَآ
بھیجے گئے ہم
إِلَىٰ
طرف
قَوْمٍ
قوم کی
مُّجْرِمِينَ
مجرم

وہ بولے، "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

تفسير
إِلَّآ
سوائے
ءَالَ
آل
لُوطٍ
لوط کے
إِنَّا
بیشک ہم
لَمُنَجُّوهُمْ
البتہ نجات دینے والے ہیں ان کو
أَجْمَعِينَ
سب کے سب کو

صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے

تفسير
إِلَّا
سوائے
ٱمْرَأَتَهُۥ
اس کی بیوی کے
قَدَّرْنَآۙ
مقدر کردیا ہم نے
إِنَّهَا
بیشک وہ
لَمِنَ
البتہ سے
ٱلْغَٰبِرِينَ
پیچھے رہنے والوں میں سے ہے

سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"

تفسير