Skip to main content

قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَىَّ مُسْتَقِيْمٌ

قَالَ
فرمایا
هَٰذَا
یہ
صِرَٰطٌ
راستہ ہے
عَلَىَّ
مجھ تک
مُسْتَقِيمٌ
سیدھا

اللہ نے ارشاد فرمایا: یہ (اخلاص ہی) راستہ ہے جو سیدھا میرے در پر آتا ہے،

تفسير

اِنَّ عِبَادِىْ لَـيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَـعَكَ مِنَ الْغٰوِيْنَ

إِنَّ
بیشک
عِبَادِى
میرے بندے
لَيْسَ
نہیں
لَكَ
تیرے لیے
عَلَيْهِمْ
ان پر
سُلْطَٰنٌ
کوئی زور
إِلَّا
مگر
مَنِ
جو
ٱتَّبَعَكَ
پیروی کرے تیری
مِنَ
سے
ٱلْغَاوِينَ
بہکے ہوؤں میں

بیشک میرے (اخلاص یافتہ) بندوں پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا سوائے ان بھٹکے ہوؤں کے جنہوں نے تیری راہ اختیار کی،

تفسير

وَاِنَّ جَهَـنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِيْنَ ۙ

وَإِنَّ
اور بیشک
جَهَنَّمَ
جہنم
لَمَوْعِدُهُمْ
البتہ ان کے وعدے کی جگہ ہے
أَجْمَعِينَ
سب کے سب کی

اور بیشک ان سب کے لئے وعدہ کی جگہ جہنم ہے،

تفسير

لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍۗ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ

لَهَا
اس کے لیے
سَبْعَةُ
سات
أَبْوَٰبٍ
دروازے ہیں
لِّكُلِّ
ہر کے لیے
بَابٍ
دروازے (کے لیے)
مِّنْهُمْ
ان میں سے
جُزْءٌ
ایک حصہ ہے
مَّقْسُومٌ
مخصوص

جس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لئے ان میں سے الگ حصہ مخصوص کیا گیا ہے،

تفسير

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِىْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍۗ

إِنَّ
بیشک
ٱلْمُتَّقِينَ
متقی لوگ
فِى
میں
جَنَّٰتٍ
باغوں میں ہوں گے
وَعُيُونٍ
اور چشموں میں

بیشک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں رہیں گے،

تفسير

اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِيْنَ

ٱدْخُلُوهَا
داخل ہوجاؤ ان میں
بِسَلَٰمٍ
سلامتی کے ساتھ
ءَامِنِينَ
امن سے رہنے والے

(ان سے کہا جائے گا:) ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف ہو کر داخل ہو جاؤ،

تفسير

وَنَزَعْنَا مَا فِىْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ

وَنَزَعْنَا
اور ہم نکال دیں گے
مَا
جو
فِى
میں
صُدُورِهِم
ان کے سینوں میں ہے
مِّنْ
سے
غِلٍّ
بغض میں (سے )
إِخْوَٰنًا
بھائی بھائی بن کے
عَلَىٰ
پر
سُرُرٍ
تختوں پر
مُّتَقَٰبِلِينَ
آمنے سامنے ہوں گے

اور ہم وہ ساری کدورت باہر کھینچ لیں گے جو (دنیا میں) ان کے سینوں میں (مغالطہ کے باعث ایک دوسرے سے) تھی، وہ (جنت میں) بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے،

تفسير

لَا يَمَسُّهُمْ فِيْهَا نَـصَبٌ وَّمَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِيْنَ

لَا
نہیں
يَمَسُّهُمْ
چھوئے گی ان کو
فِيهَا
اس میں
نَصَبٌ
کوئی تھکاوٹ
وَمَا
اور نہیں
هُم
وہ
مِّنْهَا
اس میں سے
بِمُخْرَجِينَ
نکالے جانے والے

انہیں وہاں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ ہی وہ وہاں سے نکالے جائیں گے،

تفسير

نَبِّئْ عِبَادِىْۤ اَنِّىْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُۙ

نَبِّئْ
خبر دے دو
عِبَادِىٓ
میرے بندوں کو
أَنِّىٓ
بیشک میں
أَنَا
میں ہی
ٱلْغَفُورُ
بخشنے والا ہوں
ٱلرَّحِيمُ
رحم کرنے والا ہوں

(اے حبیب!) آپ میرے بندوں کو بتا دیجئے کہ میں ہی بیشک بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہوں،

تفسير

وَاَنَّ عَذَابِىْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِيْمُ

وَأَنَّ
اور بیشک
عَذَابِى
میرا عذاب
هُوَ
وہ
ٱلْعَذَابُ
ایسا عذاب ہے
ٱلْأَلِيمُ
جو دردناک ہے

اور (اس بات سے بھی آگاہ کر دیجئے) کہ میرا ہی عذاب بڑا دردناک عذاب ہے،

تفسير