Skip to main content
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
جَآءَ
آئے
ءَالَ
آل
فِرْعَوْنَ
فرعون کے پاس
ٱلنُّذُرُ
ڈراوے

اور آل فرعون کے پاس بھی تنبیہات آئی تھیں

تفسير
كَذَّبُوا۟
انہوں نے جھٹلایا
بِـَٔايَٰتِنَا
ہماری آیات کو
كُلِّهَا
ساری کی ساری
فَأَخَذْنَٰهُمْ
تو پکڑ لیا ہم نے ان کو
أَخْذَ
پکڑنا
عَزِيزٍ
زبردست
مُّقْتَدِرٍ
اقتدار والے کا

مگر انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلا دیا آخر کو ہم نے انہیں پکڑا جس طرح کوئی زبردست قدرت والا پکڑتا ہے

تفسير
أَكُفَّارُكُمْ
کیا کفار تمہارے
خَيْرٌ
بہتر ہیں
مِّنْ
سے
أُو۟لَٰٓئِكُمْ
ان لوگوں
أَمْ
یا
لَكُم
تمہارے لیے
بَرَآءَةٌ
کوئی معافی ہے
فِى
میں
ٱلزُّبُرِ
صحیفوں

کیا تمہارے کفار کچھ اُن لوگوں سے بہتر ہیں؟ یا آسمانی کتابوں میں تمہارے لیے کوئی معافی لکھی ہوئی ہے؟

تفسير
أَمْ
یا
يَقُولُونَ
وہ کہتے ہیں
نَحْنُ
ہم
جَمِيعٌ
سب کے سب۔ جماعت
مُّنتَصِرٌ
بدلہ لینے والے ہیں

یا اِن لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ ہم ایک مضبوط جتھا ہیں، اپنا بچاؤ کر لیں گے؟

تفسير
سَيُهْزَمُ
عنقریب شکست کھاجائے گا
ٱلْجَمْعُ
جتھا
وَيُوَلُّونَ
اور وہ پھیر لیں گے
ٱلدُّبُرَ
پشت۔ پیٹھ

عنقریب یہ جتھا شکست کھا جائے گا اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگتے نظر آئیں گے

تفسير
بَلِ
بلکہ
ٱلسَّاعَةُ
قیامت
مَوْعِدُهُمْ
ان کے وعدے کی جگہ ہے۔ وقت ہے
وَٱلسَّاعَةُ
اور قیامت
أَدْهَىٰ
بہت سخت ہے
وَأَمَرُّ
اور بہت کڑوی

بلکہ اِن سے نمٹنے کے لیے اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور وہ بڑی آفت اور زیادہ تلخ ساعت ہے

تفسير
إِنَّ
بیشک
ٱلْمُجْرِمِينَ
مجرم لوگ
فِى
میں ہیں
ضَلَٰلٍ
گمراہی
وَسُعُرٍ
اور جنون میں

یہ مجرم لوگ در حقیقت غلط فہمی میں میں مبتلا ہیں اور اِن کی عقل ماری گئی ہے

تفسير
يَوْمَ
جس دن
يُسْحَبُونَ
وہ گھسیٹے جائیں گے
فِى
میں
ٱلنَّارِ عَلَىٰ
آگ میں
وُجُوهِهِمْ
اپنے چہروں کے بل (کہا جائے گا)
ذُوقُوا۟
چکھو
مَسَّ
لپٹنا۔ چھونا۔ مس
سَقَرَ
دوزخ کا

جس روز یہ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے اُس روز اِن سے کہا جائے گا کہ اب چکھو جہنم کی لپٹ کا مزا

تفسير
إِنَّا
بیشک ہم نے
كُلَّ
ہر
شَىْءٍ
چیز کو
خَلَقْنَٰهُ
پیدا کیا ہم نے اس کو
بِقَدَرٍ
ایک اندازے کے ساتھ

ہم نے ہر چیز ایک تقدیر کے ساتھ پیدا کی ہے

تفسير
وَمَآ
اور نہیں
أَمْرُنَآ
حکم ہمارا
إِلَّا
مگر
وَٰحِدَةٌ
یکبارگی۔ ایک ہی بار
كَلَمْحٍۭ
مانند جھپکنے کے
بِٱلْبَصَرِ
نگاہ کے

اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے اور پلک جھپکاتے وہ عمل میں آ جاتا ہے

تفسير