Skip to main content

يَسْتَبْشِرُوْنَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضْلٍۗ وَاَنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ 

يَسْتَبْشِرُونَ
وہ خوشیاں مناتے ہیں
بِنِعْمَةٍ
نعمت پر
مِّنَ
سے
ٱللَّهِ
اللہ کی طرف
وَفَضْلٍ
اور فضل پر
وَأَنَّ
اور بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
يُضِيعُ
ضائع کرتا
أَجْرَ
اجر
ٱلْمُؤْمِنِينَ
ایمان والوں کا

وہ اللہ کی (تجلیّاتِ قُرب کی) نعمت اور (لذّاتِ وصال کے) فضل سے مسرور رہتے ہیں اور اس پر (بھی) کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتا،

تفسير

اَلَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰهِ وَالرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الْقَرْحُ ۖ لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِيْمٌۚ

ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
ٱسْتَجَابُوا۟
جنہوں نے لبیک کہا
لِلَّهِ
اللہ کے لیے
وَٱلرَّسُولِ مِنۢ
اور رسول کے لیے
بَعْدِ
اس کے بعد
مَآ
جو
أَصَابَهُمُ
پہنچا ان کو
ٱلْقَرْحُۚ
زخم
لِلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
أَحْسَنُوا۟
جنہوں نے احسان کیا۔ جنہوں نے نیکی کی
مِنْهُمْ
ان میں سے
وَٱتَّقَوْا۟
اور تقوی اختیار کیا
أَجْرٌ
اجر ہے
عَظِيمٌ
بہت بڑا

جن لوگوں نے زخم کھا چکنے کے بعد بھی اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر لبیک کہا، اُن میں جو صاحبانِ اِحسان ہیں اور پرہیزگار ہیں، ان کے لئے بڑا اَجر ہے،

تفسير

اَلَّذِيْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَـكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ اِيْمَانًا ۖ وَّقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ

ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
قَالَ
کہا
لَهُمُ
ان کو
ٱلنَّاسُ
لوگوں نے
إِنَّ
بیشک
ٱلنَّاسَ
لوگ۔ گروہ
قَدْ
تحقیق
جَمَعُوا۟
جمع ہوگئے ہیں
لَكُمْ
تمہارے لیے
فَٱخْشَوْهُمْ
پس ڈرو ان سے
فَزَادَهُمْ
اس (بات) نے بڑھا دیا ان کو
إِيمَٰنًا
ایمان میں
وَقَالُوا۟
اور کہا انہوں نے
حَسْبُنَا
کافی ہے ہم کو
ٱللَّهُ
اللہ
وَنِعْمَ
اور کتنا اچھا
ٱلْوَكِيلُ
کارساز ہے

(یہ) وہ لوگ (ہیں) جن سے لوگوں نے کہا کہ مخالف لوگ تمہارے مقابلے کے لئے (بڑی کثرت سے) جمع ہو چکے ہیں سو ان سے ڈرو، تو (اس بات نے) ان کے ایمان کو اور بڑھا دیا اور وہ کہنے لگے: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ کیا اچھا کارساز ہے،

تفسير

فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوْۤءٌ ۙ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللّٰهِ ۗ وَاللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِيْمٍ

فَٱنقَلَبُوا۟
اور وہ پلٹ آئے
بِنِعْمَةٍ
ساتھ نعمت کے
مِّنَ
سے
ٱللَّهِ
اللہ کی طرف
وَفَضْلٍ
اور فضل کے
لَّمْ
نہیں
يَمْسَسْهُمْ
چھوا ان کو
سُوٓءٌ
کسی تکلیف نے۔ کسی نقصان نے
وَٱتَّبَعُوا۟
اور انہوں نے پیروی کی
رِضْوَٰنَ
رضا کی
ٱللَّهِۗ
اللہ کی
وَٱللَّهُ
اور اللہ
ذُو
والا ہے
فَضْلٍ
فضل
عَظِيمٍ
بڑے

پھر وہ (مسلمان) اللہ کے انعام اور فضل کے ساتھ واپس پلٹے انہیں کوئی گزند نہ پہنچی اور انہوں نے رضائے الٰہی کی پیروی کی اور اللہ بڑے فضل والا ہے،

تفسير

اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّيْطٰنُ يُخَوِّفُ اَوْلِيَاۤءَهٗۖ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَخَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ

إِنَّمَا
بیشک
ذَٰلِكُمُ
یہ
ٱلشَّيْطَٰنُ
شیطان ہے
يُخَوِّفُ
جو ڈراتا ہے
أَوْلِيَآءَهُۥ
اپنے دوستوں کو
فَلَا
تو نہ
تَخَافُوهُمْ
تم ڈرو ان سے
وَخَافُونِ
اور ڈرو مجھ سے
إِن
اگر
كُنتُم
ہو تم
مُّؤْمِنِينَ
مومن۔ ایمان لانے والے

بیشک یہ (مخبر) شیطان ہی ہے جو (تمہیں) اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے، پس ان سے مت ڈرا کرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو اگر تم مومن ہو،

تفسير

وَلَا يَحْزُنْكَ الَّذِيْنَ يُسَارِعُوْنَ فِى الْكُفْرِۚ اِنَّهُمْ لَنْ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيْـــًٔا ۗ يُرِيْدُ اللّٰهُ اَ لَّا يَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِىْ الْاٰخِرَةِ ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ

وَلَا
اور نہ
يَحْزُنكَ
غمگین کریں تجھ کو
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
يُسَٰرِعُونَ
جو جلدی کرتے ہیں
فِى
میں
ٱلْكُفْرِۚ
کفر
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
لَن
ہرگز نہیں
يَضُرُّوا۟
نقصان دے سکتے
ٱللَّهَ
اللہ کو
شَيْـًٔاۗ
کچھ بھی
يُرِيدُ
چاہتا ہے
ٱللَّهُ
اللہ
أَلَّا
کہ نہ
يَجْعَلَ
رکھے
لَهُمْ
ان کے لیے
حَظًّا
کوئی حصہ
فِى
میں
ٱلْءَاخِرَةِۖ
آخرت (میں)
وَلَهُمْ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِيمٌ
بڑا

(اے غمگسارِ عالم!) جو لوگ کفر (کی مدد کرنے) میں بہت تیزی کرتے ہیں وہ آپ کو غمزدہ نہ کریں، وہ اللہ (کے دین) کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ چاہتا ہے کہ ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے،

تفسير

اِنَّ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْاِيْمَانِ لَنْ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيْـــًٔا ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَ لِيْمٌ

إِنَّ
بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
ٱشْتَرَوُا۟
جنہوں نے خرید لیا
ٱلْكُفْرَ
کفر کو
بِٱلْإِيمَٰنِ
بدلے ایمان کے
لَن
ہرگز نہیں
يَضُرُّوا۟
وہ نقصان دے سکتے
ٱللَّهَ
اللہ کو
شَيْـًٔا
کچھ بھی
وَلَهُمْ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
أَلِيمٌ
دردناک

بیشک جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ اللہ کا کچھ نقصان نہیں کر سکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے،

تفسير

وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّمَا نُمْلِىْ لَهُمْ خَيْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْۗ اِنَّمَا نُمْلِىْ لَهُمْ لِيَزْدَادُوْۤا اِثْمًا ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ

وَلَا
اور نہ
يَحْسَبَنَّ
گمان کریں
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوٓا۟
جنہوں نے کفر کیا
أَنَّمَا
بیشک جو
نُمْلِى
ڈھیل دے رہے ہیں
لَهُمْ
واسطے ان کے
خَيْرٌ
بہتر ہے
لِّأَنفُسِهِمْۚ
ان کے نفسوں کے لیے
إِنَّمَا
بیشک
نُمْلِى
ہم مہلت دے رہے ہیں
لَهُمْ
واسطے ان کے
لِيَزْدَادُوٓا۟
تاکہ وہ بڑھ جائیں
إِثْمًاۚ
گناہ میں
وَلَهُمْ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّهِينٌ
رسوا کرنے والا

اور کافر یہ گمان ہرگز نہ کریں کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں (یہ) ان کی جانوں کے لئے بہتر ہے، ہم تو (یہ) مہلت انہیں صرف اس لئے دے رہے ہیں کہ وہ گناہ میں اور بڑھ جائیں، اور ان کے لئے (بالآخر) ذلّت انگیز عذاب ہے،

تفسير

مَا كَانَ اللّٰهُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِيْنَ عَلٰى مَاۤ اَنْـتُمْ عَلَيْهِ حَتّٰى يَمِيْزَ الْخَبِيْثَ مِنَ الطَّيِّبِۗ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَيْبِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ يَجْتَبِىْ مِنْ رُّسُلِهٖ مَنْ يَّشَاۤءُۖ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۚ وَاِنْ تُؤْمِنُوْا وَتَتَّقُوْا فَلَـكُمْ اَجْرٌ عَظِيْمٌ

مَّا
نہیں
كَانَ
ہے
ٱللَّهُ
اللہ
لِيَذَرَ
کہ چھوڑ دے
ٱلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں کو
عَلَىٰ
اوپر
مَآ
(اس کے) جو
أَنتُمْ
ہو تم
عَلَيْهِ
اوپر اس کے (جس حال پر ہو)
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
يَمِيزَ
وہ چھانٹ دے
ٱلْخَبِيثَ
ناپاک کو
مِنَ
سے
ٱلطَّيِّبِۗ
پاک سے
وَمَا
اور نہیں
كَانَ
ہے
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
لِيُطْلِعَكُمْ
کہ آگاہ کرے تم کو
عَلَى
اوپر
ٱلْغَيْبِ
غیب کے
وَلَٰكِنَّ
اور لیکن
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
يَجْتَبِى
چن لیتا ہے
مِن
سے
رُّسُلِهِۦ
اپنے رسولوں میں سے
مَن
جس کو
يَشَآءُۖ
چاہتا ہے
فَـَٔامِنُوا۟
پس ایمان لاؤ
بِٱللَّهِ
اللہ پر
وَرُسُلِهِۦۚ
اور اس کے رسولوں پر
وَإِن
اور اگر
تُؤْمِنُوا۟
تم ایمان لاؤ گے
وَتَتَّقُوا۟
اور تقوی کرو گے
فَلَكُمْ
تو تمہارے لیے ہے
أَجْرٌ
اجر
عَظِيمٌ
بہت بڑا

اور اللہ مسلمانوں کو ہرگز اس حال پر نہیں چھوڑے گا جس پر تم (اس وقت) ہو جب تک وہ ناپاک کو پاک سے جدا نہ کر دے، اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ (اے عامۃ الناس!) تمہیں غیب پر مطلع فرما دے لیکن اللہ اپنے رسولوں سے جسے چاہے (غیب کے علم کے لئے) چن لیتا ہے، سو تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور اگر تم ایمان لے آؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو تمہارے لئے بڑا ثواب ہے،

تفسير

وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَيْـرًا لَّهُمْۗ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْۗ سَيُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِهٖ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۗ وَ لِلّٰهِ مِيْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۗ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ

وَلَا
اور نہ
يَحْسَبَنَّ
گمان کریں
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
يَبْخَلُونَ
جو بخل کرتے ہیں
بِمَآ
ساتھ اس کے جو
ءَاتَىٰهُمُ
عطا کیا ان کو
ٱللَّهُ
اللہ نے
مِن
سے
فَضْلِهِۦ
اپنے فضل سے
هُوَ
وہ
خَيْرًا
اچھا ہے۔ بہتر ہے
لَّهُمۖ
ان کے لیے
بَلْ
بلکہ
هُوَ
وہ
شَرٌّ
برا ہے
لَّهُمْۖ
ان کے لیے۔ بدتر ہے ان کے لیے
سَيُطَوَّقُونَ
عنقریب وہ طوق پہنائے جائیں گے جو۔ اس کا
مَا
جو
بَخِلُوا۟
انہوں نے بخل کیا
بِهِۦ
ساتھ اس کے
يَوْمَ
دن
ٱلْقِيَٰمَةِۗ
قیامت کے
وَلِلَّهِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
مِيرَٰثُ
میراث
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِۗ
اور زمین کی
وَٱللَّهُ
اور اللہ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو
خَبِيرٌ
باخبر ہے

اور جو لوگ اس (مال و دولت) میں سے دینے میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیا ہے وہ ہرگز اس بخل کو اپنے حق میں بہتر خیال نہ کریں، بلکہ یہ ان کے حق میں برا ہے، عنقریب روزِ قیامت انہیں (گلے میں) اس مال کا طوق پہنایا جائے گا جس میں وہ بخل کرتے رہے ہوں گے، اور اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا وارث ہے (یعنی جیسے اب مالک ہے ایسے ہی تمہارے سب کے مر جانے کے بعد بھی وہی مالک رہے گا)، اور اللہ تمہارے سب کاموں سے آگاہ ہے،

تفسير