Skip to main content
bismillah
ٱقْتَرَبَتِ
قریب آگئی
ٱلسَّاعَةُ
قیامت
وَٱنشَقَّ
اور شق ہوگیا
ٱلْقَمَرُ
چاند

قیامت کی گھڑی قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا

تفسير
وَإِن
اور اگر
يَرَوْا۟
وہ دیکھ لیں
ءَايَةً
کوئی بھی نشانی
يُعْرِضُوا۟
منہ موڑ جاتے ہیں
وَيَقُولُوا۟
اور کہتے ہیں
سِحْرٌ
جادو ہے
مُّسْتَمِرٌّ
گزرنے والا۔ جاری رہنے والا۔ مسلسل

مگر اِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے

تفسير
وَكَذَّبُوا۟
اور انہوں نے جھٹلایا
وَٱتَّبَعُوٓا۟
اور پیروی کی
أَهْوَآءَهُمْۚ
اپنی خواہشات کی
وَكُلُّ
اور ہر
أَمْرٍ
کام کا
مُّسْتَقِرٌّ
وقت مقرر ہے

اِنہوں نے (اس کو بھی) جھٹلا دیا اور اپنی خواہشات نفس ہی کی پیروی کی ہر معاملہ کو آخر کار ایک انجام پر پہنچ کر رہنا ہے

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
جَآءَهُم
آئیں ان کے پاس
مِّنَ
میں سے
ٱلْأَنۢبَآءِ
خبروں
مَا
جو
فِيهِ
اس میں
مُزْدَجَرٌ
ڈانٹنا ہے۔ کافی تنبیہ ہے

اِن لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آ چکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے

تفسير
حِكْمَةٌۢ
حکمت
بَٰلِغَةٌۖ
پہنچنے والی۔ کامل
فَمَا
تو نہ
تُغْنِ
کام آئے
ٱلنُّذُرُ
ڈراوے

اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے مگر تنبیہات اِن پر کارگر نہیں ہوتیں

تفسير
فَتَوَلَّ
تو منہ پھیر لو
عَنْهُمْۘ
ان سے
يَوْمَ
جس دن
يَدْعُ
پکارے گا
ٱلدَّاعِ
پکارنے والا
إِلَىٰ
طرف
شَىْءٍ
ایک چیز کے
نُّكُرٍ
انجان

پس اے نبیؐ، اِن سے رخ پھیر لو جس روز پکارنے والا ایک سخت ناگوار چیز کی طرف پکارے گا

تفسير
خُشَّعًا
جھکی ہوئی ہوں گی
أَبْصَٰرُهُمْ
ان کی نگاہیں
يَخْرُجُونَ
نکلیں گے
مِنَ
سے
ٱلْأَجْدَاثِ
قبروں
كَأَنَّهُمْ
گویا کہ وہ
جَرَادٌ
ٹڈیاں ہیں
مُّنتَشِرٌ
پھیلی ہوئیں

لوگ سہمی ہوئی نگاہوں کے ساتھ اپنی قبروں سے اِس طرح نکلیں گے گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں

تفسير
مُّهْطِعِينَ
دوڑنے والے ہیں
إِلَى
طرف
ٱلدَّاعِۖ
پکارنے والے کے
يَقُولُ
کہیں گے
ٱلْكَٰفِرُونَ
کافر
هَٰذَا
یہ
يَوْمٌ
دن ہے
عَسِرٌ
سخت

پکارنے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے اور وہی منکرین (جو دنیا میں اس کا انکار کرتے تھے) اُس وقت کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا کٹھن ہے

تفسير
كَذَّبَتْ
جھٹلایا
قَبْلَهُمْ
ان سے پہلے
قَوْمُ
قوم
نُوحٍ
نوح نے
فَكَذَّبُوا۟
تو انہوں نے جھٹلایا
عَبْدَنَا
ہمارے بندے کو
وَقَالُوا۟
اور انہوں نے کہا
مَجْنُونٌ
مجنون ہے
وَٱزْدُجِرَ
اور ڈانٹا گیا۔ خوب دھمکی دیا گیا

اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم جھٹلا چکی ہے اُنہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے، اور وہ بری طرح جھڑکا گیا

تفسير
فَدَعَا
تو اس نے پکارا
رَبَّهُۥٓ
اپنے رب کو
أَنِّى
بیشک میں
مَغْلُوبٌ
مغلوب ہوں
فَٱنتَصِرْ
پس بدلہ لے۔ انتقام لے

آخر کار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ "میں مغلوب ہو چکا، اب تو اِن سے انتقام لے"

تفسير
کے بارے میں معلومات :
القمر
القرآن الكريم:القمر
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Al-Qamar
سورہ نمبر:54
کل آیات:55
کل کلمات:342
کل حروف:1423
کل رکوعات:3
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:37
آیت سے شروع:4846