قَالَ قَاۤٮِٕلٌ مِّنْهُمْ اِنِّىْ كَانَ لِىْ قَرِيْنٌۙ
ان میں سے ایک کہنے والا (دوسرے سے) کہے گا کہ میرا ایک ملنے والا تھا (جو آخرت کا منکِر تھا)،
يَقُوْلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِيْنَ
وہ (مجھے) کہتا تھا: کیا تم بھی (ان باتوں کا) یقین اور تصدیق کرنے والوں میں سے ہو،
ءَاِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيْنُوْنَ
کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہمیں (اس حال میں) بدلہ دیا جائے گا،
قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ
پھر وہ (جنّتی) کہے گا: کیا تم (اُسے) جھانک کر دیکھو گے (کہ وہ کس حال میں ہے)،
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىْ سَوَاۤءِ الْجَحِيْمِ
پھر وہ جھانکے گا تو اسے دوزخ کے (بالکل) وسط میں پائے گا،
قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَـتُرْدِيْنِۙ
(اس سے) کہے گا: خدا کی قسم! تو اس کے قریب تھا کہ مجھے بھی ہلاک کر ڈالے،
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّىْ لَـكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِيْنَ
اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں (بھی تمہارے ساتھ عذاب میں) حاضر کئے جانے والوں میں شامل ہو جاتا،
اَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِيْنَۙ
سو (جنّتی خوشی سے پوچھیں گے:) کیا اب ہم مریں گے تو نہیں،
اِلَّا مَوْتَتَـنَا الْاُوْلٰى وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِيْنَ
اپنی پہلی موت کے سوا (جس سے گزر کر ہم یہاں آچکے) اور نہ ہم پر کبھی عذاب کیا جائے گا،
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ
بیشک یہی تو عظیم کامیابی ہے،