فَاِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُوْنَۙ
پس تم اور جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہو،
مَاۤ اَنْـتُمْ عَلَيْهِ بِفٰتِنِيْنَۙ
تم سب اﷲ کے خلاف کسی کو گمراہ نہیں کرسکتے،
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيْمِ
سوائے اس شخص کے جو دوزخ میں جا گرنے والا ہے،
وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ
اور (فرشتے کہتے ہیں:) ہم میں سے بھی ہر ایک کا مقام مقرر ہے،
وَّاِنَّا لَـنَحْنُ الصَّاۤفُّوْنَۚ
اور یقیناً ہم تو خود صف بستہ رہنے والے ہیں،
وَاِنَّا لَـنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ
اور یقیناً ہم تو خود (اﷲ کی) تسبیح کرنے والے ہیں،
وَاِنْ كَانُوْا لَيَقُوْلُوْنَۙ
اور یہ لوگ یقیناً کہا کرتے تھے،
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِيْنَۙ
کہ اگر ہمارے پاس (بھی) پہلے لوگوں کی کوئی (کتابِ) نصیحت ہوتی،
لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ
تو ہم (بھی) ضرور اﷲ کے برگزیدہ بندے ہوتے،
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ
پھر (اب) وہ اس (قرآن) کے منکِر ہوگئے سو وہ عنقریب (اپنا انجام) جان لیں گے،