Skip to main content

وَمَا يَنْۢبَغِىْ لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيْعُوْنَۗ

وَمَا
اور نہیں
يَنۢبَغِى
جائز
لَهُمْ
ان کے لیے
وَمَا
اور نہیں
يَسْتَطِيعُونَ
وہ استطاعت رکھتے

نہ (یہ) ان کے لئے سزاوار ہے اور نہ وہ (اس کی) طاقت رکھتے ہیں،

تفسير

اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَۗ

إِنَّهُمْ
بیشک وہ
عَنِ
سے
ٱلسَّمْعِ
سننے
لَمَعْزُولُونَ
البتہ دور کیے گئے ہیں

بیشک وہ (اس کلام کے) سننے سے روک دیئے گئے ہیں،

تفسير

فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِيْنَۚ

فَلَا
پس نہ
تَدْعُ
تم پکارو
مَعَ
ساتھ
ٱللَّهِ
اللہ کے
إِلَٰهًا
کوئی الہ
ءَاخَرَ
دوسرا
فَتَكُونَ
ورنہ تم ہوجاؤ گے
مِنَ
میں سے
ٱلْمُعَذَّبِينَ
عذاب دئیے جانے والوں

پس (اے بندے!) تو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پوجا کر ورنہ تو عذاب یافتہ لوگوں میں سے ہو جائے گا،

تفسير

وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَۙ

وَأَنذِرْ
اور ڈراؤ
عَشِيرَتَكَ
اپنے خاندان کو،
ٱلْأَقْرَبِينَ
جو قریبی ہیں

اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو (ہمارے عذاب سے) ڈرائیے،

تفسير

وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَۚ

وَٱخْفِضْ
اور جھکا دے
جَنَاحَكَ
اپنا بازو
لِمَنِ
واسطے اس کے
ٱتَّبَعَكَ
جو پیروی کرے تیری
مِنَ
میں سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں

اور آپ اپنا بازوئے (رحمت و شفقت) ان مومنوں کے لئے بچھا دیجئے جنہوں نے آپ کی پیروی اختیار کر لی ہے،

تفسير

فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّىْ بَرِىْۤءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ

فَإِنْ
پھر اگر
عَصَوْكَ
وہ نافرمانی کریں آپ کی
فَقُلْ
تو کہہ دیجیے
إِنِّى
بیشک میں
بَرِىٓءٌ
بری الذمہ ہوں
مِّمَّا
اس سے
تَعْمَلُونَ
جو تم عمل کررہے ہو

پھر اگر وہ آپ کی نافرمانی کریں تو آپ فرما دیجئے کہ میں ان اعمالِ (بد) سے بیزار ہوں جو تم انجام دے رہے ہو،

تفسير

وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِۙ

وَتَوَكَّلْ
اور توکل کیجیے
عَلَى
اوپر
ٱلْعَزِيزِ
زبردست
ٱلرَّحِيمِ
رحم فرمانے والے کے

اور بڑے غالب مہربان (رب) پر بھروسہ رکھیے،

تفسير

الَّذِىْ يَرٰٮكَ حِيْنَ تَقُوْمُۙ

ٱلَّذِى
وہ وہ ذات ہے
يَرَىٰكَ
جو دیکھتی ہے تجھ کو
حِينَ
جس وقت
تَقُومُ
تم کھڑے ہوتے ہو

جو آپ کو (رات کی تنہائیوں میں بھی) دیکھتا ہے جب آپ (نمازِ تہجد کے لئے) قیام کرتے ہیں،

تفسير

وَتَقَلُّبَكَ فِى السّٰجِدِيْنَ

وَتَقَلُّبَكَ
اور نقل و حرکت تمہاری
فِى
میں
ٱلسَّٰجِدِينَ
سجدہ کرنے والوں

اور سجدہ گزاروں میں (بھی) آپ کا پلٹنا دیکھتا (رہتا) ہے،

تفسير

اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ

إِنَّهُۥ
بیشک وہ
هُوَ
وہ
ٱلسَّمِيعُ
سننے والا ہے،
ٱلْعَلِيمُ
جاننے والا ہے

بیشک وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے،

تفسير